اردو مضمون میں صدفیصدنشانات (125) حاصل کرنے پر دہم کامیاب طالبہ لاونیا بنت گنڈپا کی گلپوشی اور کتابوں کاتحفہ

اردو مضمون میں صدفیصدنشانات (125) حاصل کرنے پر 
دہم کامیاب طالبہ لاونیا بنت گنڈپا کی گلپوشی اور کتابوں کاتحفہ 
گلبرگہ۔ 25/اپریل (راست) 25/اپریل 2026؁ء ہفتہ کو محب ِ اردو، سماجی جہدکار، حرکیاتی معاشرتی شخصیت، مؤظف محکمہ ء پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدار اپنے حرکیاتی فرزند اور سماجی خدمت گار خواجہ سراج الدین انعامدار اوران کی اہلیہ ڈاکٹر امامہ نور کے ہمراہ بذریعہ کار تعلیمی سفر کرتے ہوئے لاونیا (Lavanya) بنت گنڈپا کے مکان کل ہلی تعلقہ الند ضلع گلبرگہ پہنچ کر لاونیا اوران کی والدہ محترمہ کی گلپوشی کرتے ہوئے کتابوں کاتحفہ پیش کیاگیا۔ لاونیا نے اِمسال دہم جماعت کے بورڈ امتحان میں اردو مضمون میں 125نمبرات میں سے پورے 125نمبرات حاصل کئے ہیں، اس مسرت میں یہ گلپوشی کی گئی اور کتابوں کاتحفہ دیاگیا۔ اس سے قبل 26/جولائی 2019، اور 19جولائی 2024؁ء کو بھی دو مرتبہ اسکول جاکر لاونیا کوکتابوں کاتحفہ پیش کرتے ہوئے طالبہ کی ہمت افزائی کی گئی تھی۔ اس دفعہ بھی سماجی جہدکار جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے سب سے پہلے طالبہ کو تہنیت پیش کی اور تحفہ میں کتابیں دی ہیں۔ موصوف نے طالبہ کی آئندہ بہتر زندگی کی دعا کی۔ اسی کے ساتھ انھوں نے لاونیا کی چھوٹی بہن کو بھی کتابوں کاتحفہ پیش کیا۔

تبصرے