مزدوروں کا عالمی دِن یکم مئی اور اُردوشاعری محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر، کرناٹک
مزدوروں کا عالمی دِن یکم مئی اور اُردوشاعری محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر، کرناٹک مزدور کے معنی گوگل پر اجرت، محنتانہ یادیہاڑی پر کام کرنے والا محنت کش شخص کے بتائے گئے ہیں۔ آگے لکھاہے ”وہ شخص جو جسمانی مشقت کے بدلے روزی کمائے۔ جیسے تعمیراتی کام کرنے والا، قلی، یاجفاکش آدمی“ایک معنی غیرمہارتی یادستی کام کرنے والے کے بھی بتائے گئے ہیں۔ ویکی پیڈیا نے مزدور کے معنی ایک ہی جملے میں دئے ہیں، وہ یہ کہ ”مزدور:روزی کے لئے ایسا کام کرتاہے جس میں غیرمہارت کے دستی پیشے شامل ہیں“البتہ اس نے پھاؤڑا لئے ہوئے ایک شخص کی تصویر کے اوپر مزدور لکھ کر نیچے انگریزی میں لکھاہے۔Heavy equipment operator, Ironworker, Cement Mason, Carpenter, Teamster, Hod, Carrierدئے گئے ہیں۔ فرہنگ عامرہ میں مزدور کے معنی ”مزدوری کرنے والا“ (ص573) دئے گئے ہیں۔ لغات کشوری میں بھی یہی معنی درج ہیں (ص457) شبد کوش (انگلش اردو ڈکشنری) میں تین معنی درج ملتے ہیں (۱) مزدور برائے مرمت Fixer, mender, repairer(۲) جفاکش، قلی، محنت کش، محنتیtoiler (۳) کامگار، محنت کش۔ دیگر ویب سائٹس پر مزدور کی ایک تعریف میں worke...