ادارہ ادب اسلامی آمبور : شعری نشست
ادارہ ادب اسلامی آمبور : شعری نشست
18 اپریل 2026 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب ادارہ ادب اسلامی آمبور کی جانب سے IIC کوٹے بنگلہ آمبور میں ایک رونق افزا شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل کی صدارت جناب گلزار احمد کاشف صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت اپاپلے اشفاق احمد صاحب نے بھرپور مہارت سے انجام دی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز آصف نعمان صاحب کی قراءت پاک اور عبدالکریم عظمت صاحب کی نعت مبارکہ سے ہوا، جس نے حاضرین کے دلوں کو معطر کر دیا۔
شعراء کرام میں جناب گلزار احمد کاشف، عبدالکریم عظمت، ہدایت اللہ حاضر، امتیاز احمد امتیازی، عبدالرحیم سحر، نمازی عبدالکریم عارف، اعجاز احمد اعجاز، عطا الرحمن عطا، سید محمد بلال حافظ، اصلپے امتیاز احمد شاد اور محمد زیان صاحب نے اپنے منتخب کلام سے محفل کو رونق بخشی۔
استاد شعراء میں اپاپلے اشفاق احمد، وانیکار جاوید سلیم اور آصف نعمان صاحب شامل تھے، جن کا کلام خاص طور پر سراہا گیا۔
آخر میں نمازی عبدالکریم عارف صاحب کے ہدیہ تشکر کے کلمات سے اس خوبصورت محفل کا اختتام ہوا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں