*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-
ہلکٹہ شریف-28 / اپریل  ( مولانا محسن پاشاہ ) ہلکٹہ شریف ضلع گلبرگہ شریف کرناٹک میں اعراس مبارک کی روح پرور تقریبات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہونے جا رہی ہیں۔ اس موقع پر 87 / واں عرسِ مبارک ولیہء کاملہ صوفیہ باصفا حضرتہ سیدہ حفیظہ بی بی یمانیؒ اور 15واں عرس حضرت خواجہ سید ابراھیم شاہ قادری چشتی یمانی بندہ نوازؒ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ، جس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔اعراس مبارکہ کی تقریبات 7 مئی 2026 بروز جمعرات سے آغاز ہونگی ، جس میں بعد نماز عصر صندل شریف اور مختلف روحانی محافل کا انعقاد ہوگا۔ جبکہ 8 مئی 2026 بروز جمعہ کو اہم پروگرام منعقد ہونگے، جن میں محفلِ قرآن خوانی ، عظیم الشان جلسہء عظمت اولیاء اللہ سے ملکی سطح بالخصوص شُہرہء آفاق جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے ممتاز علماء کرام مشائخ عظام کے خطابات ہونگے،دعا و سلام بھی شامل ہیں۔ رآت میں خصوصی محفلِ ذکر و نعت شریف اور روحانی اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ اس با برکت موقع پر سجادہ نشین و متولی ہلکٹہ شریف کی زیر نگرانی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ زائرین کے لئے قیام و طعام ، لنگرِ عام اور دیگر سہولیات کا بھی بہترین بندوبست کیا گیا ہے تاکہ آنے والے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو ۔ اعراس مبارک صوفیاء کرام کی تعلیمات- محبت، رواداری اور انسانیت کو عام کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہوتا ہے، جہاں ہر مذہب و مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر کے فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں۔ تاریخی طور پر بھی عرس کی تقریبات روحانی اجتماع اور سماجی ہم آہنگی کا ذریعہ رہی ہیں جہاں لوگ دعاؤں اور ذکرِ الٰہی میں مشغول ہوتے ہیں۔اعراس شریف کی تمام خدمات رہبرشریعت پیرطریقت حضرت مولانا الحاج خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی ترابؔ قدیری سجادہ نشین و متولی بارگاہ ہلکٹہ شریف کی سرپرستی میں انجام پائینگے- منتظمین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کر کے اس روحانی محفل کو کامیاب بنائیں اور بزرگانِ دین کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت