اشاعتیں

مئی, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عیدقربان اور اردو زبان کاشعری سرمایہ محمدیوسف رحیم بیدری

تصویر
عیدقربان اور اردو زبان کاشعری سرمایہ   محمدیوسف رحیم بیدری  ہر قوم میں عید کاقوی تصور ہے۔ اسی طرح اسلام بھی عیدکی بات کرتاہے۔ عید کے لغوی معنی خوشی اور جشن کے گوگل بابابتاتے ہیں۔ فرہنگ آصفیہ میں عید کے معنی نہایت خوشی کے بتائے گئے ہیں۔ ایک معنی یہ بھی کہاگیاہے کہ وہ تہوار جو عود کر آئے۔ مسلمانوں کے جشن کاروز۔ خوشی کاتہوار۔ پھریہ بھی کہ عید کے لغوی معنی واپس آنے والی چیز کے ہیں (جلد سوم، صفحہ 296) جانے کس کے ساتھ ہے صدیوں سے وعدے کی طرح  آنے کاتھا وعدہ لے کر آگئی ہے عید پھر  میرؔبیدری  عیدکے عمومی معنی جشن منانے کے بھی لئے جاتے ہیں۔عید قربان یا عید الالضحیٰ کے بارے میں فرہنگ آصفیہ میں درج ہے کہ ”عید قرباں۔ بقرعید۔ مسلمانوں کاوہ تہوار جس میں قربانیاں اور حج کرتے ہیں۔اَضحی لفظ اضحات کی جمع ہے۔ اور اضحات اصل میں اضیحہ تھا۔ کیوں کہ اس کے معنی اس قربانی کے ہیں جو چاشت کے وقت کی جائے۔ یہ رسم حضرت ابراہیم خلیل اللہ کے وقت سے جب کہ انھوں نے اپنے بیٹے اسمٰعیل ؑ کی قربانی بحکم خدا کی اور وہاں بیٹے کے بجائے اللہ تعالیٰ کے ارشاد سے حضرت جبرئیل ؑ نے دنبہ رکھ...

قطعات*پروفیسر مقبول احمد مقبول (کرناٹک)*9028598414

تصویر
*قطعات* *شانِ خلیل اللہ علیہ السلام* خود اپنے ہاتھ سے بیٹے کو اپنے ذبح کرنا ہے یہ کیسا امتحاں لیتی ہے قدرت بھی یگانوں سے خدا کے دوستوں کی بھی نرالی شان‌ہوتی ہے گزر جاتے ہیں ہنستے ہنستے ایسے امتحانوں سے *پیغامِ ابرہیم علیہ السلام*  پیغام‌دے رہا ہے براہیم کا عمل یعنی صمیمِ قلب سے یہ ٹھان‌لیجیے موقع جو ایسا آئے تو اللہ کےلیے سب سے عزیز چیز کو قربان‌کیجیے *پیغامِ اسماعیل علیہ السلام*  خلیل اللہ کا کردار ہم‌ پیدا کریں خود میں ہمارے بچوں میں آئے ذبیح اللہ کا جوہر دیا فرزندِ ابرہیم نے پیغام‌یہ ہم‌کو جئیں‌اللہ کے ہو کر ،مریں اللہ کے ہو کر *پروفیسر مقبول احمد مقبول (کرناٹک)* 9028598414

اپنی زباں کا مرثیہ! تحریر: الطاف آمبوری (تامل ناڈو)

تصویر
*اپنی زباں کا مرثیہ!* *تحریر: الطاف آمبوری (تامل ناڈو)* 9952391661 کچھ دن پہلے ایک نجی مال میں کھڑے مجھے ایک منظر نے ٹھٹھکنے پر مجبور کر دیا۔ ایک پانچ سالہ بچہ اپنی ماں کا ہاتھ پکڑے اونچی آواز میں کہہ رہا تھا، *"Mama, look! I want that ice cream, please!"* ماں نے مسکرا کر محبت پاش نظروں سے آس پاس دیکھا، گویا وہ سب کو دکھانا چاہ رہی ہو کہ دیکھو، میرا بچہ کتنی فر فر انگریزی بولتا ہے۔ یہ منظر ہمارے معاشرے کے کسی ایک گھر کا نہیں، بلکہ آج اردو مادری زبان رکھنے والے ہر دوسرے متوسط اور اعلیٰ طبقے کے گھرانے کی کہانی ہے۔ چاہے وہ اتر پردیش اور دہلی کے کوچے ہوں، یا تامل ناڈو کے دور دراز قصبات، ہر جگہ اردو بولنے والے اپنی ہی زبان سے دور بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔ ہم ایک ایسے عجیب دورِ نوزائیدہ سے گزر رہے ہیں جہاں مادری زبان بولنا پسماندگی کی علامت اور انگریزی بولنا شرافت، ذہانت اور اعلیٰ سماجی رتبے (Status Symbol) کا سرٹیفکیٹ بن چکا ہے۔ اگر کوئی بچہ محفل میں انگریزی کے دو چار جملے اچھال دے، تو داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جاتے ہیں، لیکن اگر وہی بچہ میر و غالب کا کوئی شعر سنادے، تو...

بھائیوں کاقومی دِن محمد یوسف رحیم بیدری

تصویر
بھائیوں کاقومی دِن محمد یوسف رحیم بیدری  دن منانادنیا کے مزاج کاحصہ بنتاجارہاہے۔ اچھا پہلو یہ ہے کہ دن کی نسبت سے’تقریب کچھ توبہر ملاقات چاہیے‘ والا منظر ذہن میں ہوتاہے۔ جب کہ حساس افراد دن منانے کو ضروری سمجھتے ہیں۔ اور اس کااہتمام بھی وقت، صلاحیت اور رقم خرچ کرکے انجام دیتے ہیں۔ میں امریکیوں کے مزاج کو نہیں جانتاتاہم ان کی جانب سے دنیا کودئے جانے والے ”مختلف ایام“ کے تحائف سے سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ وہ ایونٹ مزاج باشندے ہوں گے۔ہر چیز کی یاد منانا ان کے قومی مزاج کاحصہ ہے۔  آج 24/مئی(اتوار) ہے۔ اور ہندوستان میں بھائیوں کاقومی دِن منایاجارہاہے۔ بھائیوں کاعالمی دن اِمسال اسی ماہ یعنی 3/مئی 2026؁ء کو منایاجاچکاہے۔آج عالمی نہیں بلکہ قومی دن ہے۔ بھائیوں کاقومی دن منانے کے لئے کیاکچھ کرنا ہے، اس سے قطع نظر ہم آتے ہیں اردو ادب میں خصوصاً شاعری کی جانب،دیکھتے ہیں شعرائے کرام نے کہاں کہاں کن کن بھائیوں کو یادکیا۔الطاف حسین حالی ؔفرماتے ہیں   ؎ آرہی ہے چاہ ِ یوسف سے صدا دوست یاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت  مرزا غالبؔ کہتے ہیں    ؎ دی مرے بھائی کو ...

سب کے ساتھ جسٹس ہواور سب تک وسائل پہنچیں، اس کی فکر باشندگان ملک پر لازم ہےویلفیرپارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر مجتبیٰ فاروق سے محمدیوسف رحیم بیدری کاانٹرویو

تصویر
سب کے ساتھ جسٹس ہواور سب تک وسائل پہنچیں، اس کی فکر باشندگان ملک پر لازم ہے ویلفیرپارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر مجتبیٰ فاروق سے محمدیوسف رحیم بیدری کاانٹرویو جناب مجتبیٰ فاروق مسلم سیاست کا اہم نام ہے جن کے پس پردہ اور موجودہ کام سے وہی لوگ واقف ہیں، جو سیاست کے گلیاروں میں دورتک چلے ہیں یا موجودہ منظر نامہ پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔آسام میں UDFکو بنانے والوں میں مجتبیٰ فاروق ایک اہم نام رہاہے، اسی طرح ویلفیرپارٹی آف انڈیا کے قیام میں بھی جناب مجتبیٰ فاروق کااہم رول رہاہے۔وہ ویلفیرپارٹی آف انڈیا(WPI)کے پہلے قومی صدررہ چکے ہیں۔ان دِنوں قومی نائب صدر کافریضہ نبھارہے ہیں، مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے مجتبیٰ فاروق سے محمدیوسف رحیم بیدری کا لیاگیاانٹرویو پیش خدمت ہے۔  سوال:۔سیاست کی طرف آنا مجتبیٰ فاروق کااپنا فیصلہ تھا یا جماعت اسلامی ہند کا؟ مجتبیٰ فاروق:۔ میری اپنی رائے تھی۔ چوں کہ میں جماعت اسلامی ہند میں شعبہ ء ملکی وملی مسائل سے وابستہ تھا، اس ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے ایسے مواقع بھی آئے کہ ایک سیاسی پارٹی کی شدید ضرورت کا احساس ہونے لگا۔ آسام میں جب UDFبنا۔ چ...

فریدہ گروپ کے ایم ڈی مکہ ارشاد احمد کا انتقال

تصویر
*انتقالِ پُر ملال*   آمبور کی معروف کمپنی FARIDA GROUP کے چیئرمین، قابلِ احترام ڈاکٹر پدم شری مکہ رفیق احمد صاحب کے فرزند   *قابلِ احترام مکہ ارشاد احمد صاحب*   *ایم ڈی، فریدہ شوز، آمبور*   رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔   _انّا للہ و انّا الیہ راجعون۔_ *جنازہ کا اعلان:*   مرحوم کا جسدِ خاکی آج رات 9:00 بجے عوامی دیدار کے لیے چنئی میں واقع ان کی رہائش گاہ، ننگم باکم، کوٹھاری روڈ پر رکھا جائے گا۔ *نمازِ جنازہ:*   ان شاء اللہ، کل بروز ہفتہ 23 مئی 2026 کو نمازِ ظہر کے بعد انجمنِ حمایتِ اسلام گراؤنڈ، ٹی نگر، چنئی میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ *تدفین:*   نمازِ جنازہ کے فوراً بعد چنئی کے تانا مسجد قبرستان، پورسائی واکم میں تدفین عمل میں آئے گی۔ یا اللہ! مرحوم مکہ ارشاد احمد صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ آمین   تمام احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ --- * فریدہ گروپ کے ایم ڈی مکہ ارشاد احمد کا انتقال* *چنئی، 22 مئی (نمائندہ خصوصی)*   آمبور کی نامور صنعتی شخصیت اور FAR...

*572 ویں سالانہ عرسِ شریف تقاریب حضرت سید دادے شاہ پیرؒ قادری نارائن پیٹھ کے پروگرامس کے ملٹی کلر وال پوسٹرز کی رسم اجراء*-

تصویر
*572 ویں سالانہ عرسِ شریف تقاریب حضرت سید دادے شاہ پیرؒ قادری نارائن پیٹھ کے پروگرامس کے ملٹی کلر وال پوسٹرز کی رسم اجراء*- *سجادہ نشین حضرت سیدشاہ  محسن  احمد قادری کا صحافتی بیان جاری*- نارائن پیٹ - 22 / مئی ( مولانامحسن پاشاہ )تلنگانہ اور کرناٹک کے بارڈر کے درمیان میں واقع آستانۂ عالیہ قادریہ ،مستقر ضلع نارائن پیٹ میں جگر گوشہء حضور پیران پیرؓ قطب الاقطاب حضرت سید شاہ غلام احمد قادری المعروف حضرت دادے شاہ پیرؒ کے 572 ویں سالانہ عرسِ شریف تقاریب  نہایت شان و شوکت اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منعقد ہونگی۔سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت سید دادے شاہ پیر قادریؒ رہبر شریعت  پیر طریقت حضرت مولانا قاری سید شاہ محسن احمد قادری المعروف سید محسن بابا حفظہ اللہ نے آج ملٹی کلر دیدہ زیب خوبصورت کمپیوٹر طباعت وال پوسٹرز کی رسم اجراء انجام دینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کو قطعیت دے دی گئی ہے حسب عمل در آمد قدیم سہ روزہ تقاریب عرس شریف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ان شآءاللہ عزوجل تقریبات 11 ذوا الحجۃ الحرام 1447ھ مطابق 29 مئی ...

*متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ ،​چینئی, تملناڈو*کی جانب سے*اردو/ عربی ​خطاطی پر تعارفی نشست کا اہتمام*

تصویر
*متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ ،​چینئی, تملناڈو* کی جانب سے *اردو/ عربی ​خطاطی پر تعارفی نشست کا اہتمام* *​کیا آپ عربی اور اردو خطاطی کے فن کا ذوق رکھتے ہیں؟*  *تمل ناڈو کے ​معروف خطاط استاد فیض قادری  سے ملیں اور رہنمائی حاصل کریں۔* *اس فن سے محبت رکھنے والے تمام لوگوں کا استقبال ہے۔* (​ *اہم نوٹ:* چونکہ اس غیر رسمی سیشن کے لیے نشستیں محدود ہیں، اس لیے پہلے سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔) *​تقریب کی تفصیلات:* *​تاریخ: ہفتہ، 23 مئی، 2026ء* *​وقت: صبح 10:00 بجے سے* *دوپہر 12:00 بجے تک* *​فیس: مفت (لیکن رجسٹریشن لازمی ہے)* *رجسٹریشن کا طریقہ* *​اپنا نام اس نمبر پر واٹس ایپ کریں: 9597921426 91+* 📍 *مقام* *​بی ایم کنونشن ہال* *ٹرپلیکن ہائی روڈ، چینئی-*  *زیرِ سرپرستی* *جناب محمد روح اللہ*  صدر *جناب محمد حنیف کاتب* معتمد عمومی

پٹرول ہوا مہنگا میرؔبیدری

تصویر
پٹرول ہوا مہنگا میرؔبیدری  پھر دیش میں مہنگائی کی یار بہے گنگا  پٹرول ہوا مہنگا،پٹرول ہوا مہنگا بس تین ہی روپے تو مہنگا ہواہے پٹرول  سی این جی بھی مہنگا،یہ اعلان ہوا انمول  اس دیش کی خاطر بولو،لوگ ہے سب چنگا  پٹرول ہوا مہنگا، پٹرول ہوا مہنگا  پیسہ تو گرا تھا اب کچھ اور گرے گا وہ  رہتاہے غریبی میں جو یار رہے گا وہ  جب پانچ کی چائے، دس میں بِک رہی ہے یارو اور پانچ بڑھاؤ فوراً، دیش سے تم کہہ دو سونا تو ہمارے خوابوں میں بھی نہ آئے گا سنتے ہیں تجوری میں امراء ہی کی جائے گا بس قرض لیاکرنا، لے لے کہ جیاکرنا اور خوب پڑھا کرنا، ماں باپ بھلے مرنا  یہ دیش ہی فارن ہے، سارے ہی غریبو ں کا اب ٹور کہاں کرنا، مرتے ہی جلادینا  لیکن ہے دعا میری، کم میں ملے ترکاری  ہر شے کی ہوقیمت کم، ہرچیز رہے سستی بیٹی کی ہے شادی اور سونا ملے سستا پھر  یہ دیش مرا دیکھے، سستے کا ہی رستہ پھر

اورنگ زیب عالمگیر (پیدائش 3/مارچ 1618؁ء اور وفات 3/مارچ 1707؁ء) 28/ذی قعدہ کے حوالے سے محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر،کرناٹک

تصویر
اورنگ زیب عالمگیر (پیدائش 3/مارچ 1618؁ء اور وفات 3/مارچ 1707؁ء)  28/ذی قعدہ کے حوالے سے  محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر،کرناٹک  اورنگ زیب عالمگیر رحمتہ اللہ علیہ کاوصال 28/ذی القعدہ1118ھ کو احمدنگر (مہاراشٹر) میں انتقال ہوا۔ 89/سال کی عمرپائی (ہجری سال کے مطابق91سال)اوران کی وصیت کے مطابق انہیں مہاراشٹر ہی کے خلدآباد (ضلع اورنگ آباد)میں دفن کیاگیا۔ وہ سادگی کاپیکر،دیندار بادشاہ تھے۔ ان کاعدل وانصاف مشہورتھا۔ اورنگ زیب کے بارے میں تاریخی کتب میں لکھاہے کہ وہ 31/جولائی 1658؁ء کو تخت نشین ہوئے اور اپنی وفات 3/مارچ 1707؁ء ( 4/مارچ 1707؁ء بھی درج ہے) تک برسرکار رہے۔حکومت کے جملہ سال 49 بنتے ہیں (کہیں پر 51/سال لکھاہے۔ شاید ہجری سال کے حساب سے حکمرانی کی معیاد 51سال تک پہنچ رہی ہوگی)اورنگ زیب عالمگیر کانام محی الدین تھا۔ ان کے والد شاہجہاں نے انہیں عالمگیر کے خطاب سے نوازا تھا۔  دنیا کی چوتھائی GDP ہندوستان میں:۔ اورنگ زیب عالمگیر کے دور حکومت میں غیرملکی حکومتوں (بیرون ممالک) سے خوش گوار تعلقات تھے۔ اورنگ زیب کے دورمیں ہندوستان سونے کی چڑیاتھا۔ دنیا کی GDPکا ...

تعلیمی اداروں میں حجاب کی اجازت خوش آئند فیصلہ: جماعتِ اسلامی ہند کرناٹکا

تصویر
تعلیمی اداروں میں حجاب کی اجازت خوش آئند فیصلہ: جماعتِ اسلامی ہند کرناٹکا  بنگلورو۔ 14/مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) جماعتِ اسلامی ہند کرناٹکا نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت کرناٹکا کے اسکولوں اور کالجوں میں طلبہ کو حجاب پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔جماعت نے کہا کہ اس فیصلے سے مسلم طالبات کو خوف، غیر یقینی صورتحال اور غیر ضروری رکاوٹوں کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران حجاب کے مسئلے نے کئی طالبات کے تعلیمی ماحول کو متاثر کیا تھا اور خاندانوں میں تشویش پیدا کر دی تھی۔ڈاکٹر محمد سعد بلگامی، امیرِ حلقہ، جماعتِ اسلامی ہند، کرناٹکانے اپنے بیان میں کہا کہ 5 /فروری 2022 کے حکمنامے کی واپسی، دستورِ ہند کی جانب سے دی گئی مذہبی آزادی، تعلیمی حقوق اور آئینی تحفظات کے احترام کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔اور مزید کہا کہ حجاب کو دیگر مذہبی علامات کے ساتھ تسلیم کرنا ہندوستان کی تکثیری اور جامع روایات کے احترام کی علامت ہے۔جماعتِ اسلامی ہند کرناٹکا نے محکمہ ء تعلیمات اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس فیصلے کو خوش اسلوبی سے ن...

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت

تصویر
*دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت* حیدرآباد - 13 / مئی ( اسٹیٹ سماچار ) بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ ممتاز عالم دین و نامور سینیئر صحافی اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر کی دختر ڈاکٹر لبابہ فاطمہ حفظہااللہ فارم ڈی کا عقد مسعود ڈاکٹر محمد احتشام طاہری قادری حفظہ اللہ اسیسٹینٹ پروفیسر ملاریڈی یونیورسٹی ابن جناب محمد یونس طاہری قادری حفظہ اللہ کے ہمراہ یونیک پیالیس نزد فاطمہ اویسی کالج ، نوری باباؒ درگاہ روڈ ، بنڈلہ گوڑہ میں انجام پایا خطبہء نکاح امیر جامعہ جامعہ نظامیہ مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت علامہ مفتی الحاج محمد خلیل احمد صاحب قبلہ قادری و رکن تأسیس کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے پڑھا اور دعا کی - محفل عقدِ نکاح اور ولیمہ مسنونہ میں اولادِامجاد عطائے رسولؐ حضرت خواجہ غریب النوازؒ پیر طریقت رہبرشریعت حضرت مولانا الحاج خواجہ سید غیاث الدین معینی چشتی اج...

ماہرالقادری۔ جن کی یادسے دل مہک اٹھتاہے محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر،کرناٹک

تصویر
ماہرالقادری۔ جن کی یادسے دل مہک اٹھتاہے  محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر،کرناٹک  اسلامی شعراء میں جو چند نام سامنے آتے ہیں جیسے نعیمؔ صدیقی، حفیظؔ میرٹھی،عزیز ؔبگھروی، حفیظ تائب ؔ، کلیم احمد عاجزؔ وغیرہ ان میں ایک نام ماہرؔالقادری کا بھی آتاہے۔ ان کی 48ویں برسی کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے درج ذیل سطور لکھی جارہی ہیں تاکہ اسلام کے ماننے والے شعراء کو نئی نسل یاد رکھے۔ ”صوفی نامہ“ نے ماہرؔالقادری کا یوں تعارف اپنے ہاں لکھ رکھاہے ”ماہر القادری 30 /جولائی 1907ء کو کیسر کلاں ضلع بلند شہر میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام منظور حسین تھا۔ انہوں نے عملی زندگی کا آغاز حیدر آباد دکن سے کیا پھر بجنور چلے گئے جہاں رسالہ مدینہ بجنور اور رسالہ غنچہ کے مدیر رہے۔ زندگی کا بڑا حصہ حیدرآباد دکن، دہلی، بمبئی میں گزرا اور پھر مستقل قیام کراچی میں رہا، چند ماہ ملتان میں بھی گزارے، سیرو سیاحت سے بھی دلچسپی تھی، 1928ء میں ریاست حیدرآباد کے مختلف محکموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ 1943ء میں حیدرآباد سے بمبئی منتقل ہو گئے، وہاں فلمی دنیا میں کچھ عرصہ گزارا۔ کئی فلموں کے گیت لکھے جو بڑے ...

انا سے آگاہی کا عالمی دن WORLD EGO AWARENESS DAY (11/مئی) محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر،کرناٹک

تصویر
انا سے آگاہی کا عالمی دن WORLD EGO AWARENESS DAY (11/مئی)  محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر،کرناٹک  ہر دِن کوئی نہ کوئی دِن ہوتاہے۔ عالمی سطح پر بھی، ملکی سطح پر بھی (ریاستی اور مقامی سطح پر بھی دن منائے جاتے ہیں)۔ اِن دِنوں کو دیکھیں تو ایسا لگتاہے کہ دنیا بھر کے ممالک اچھائی کے لئے فکرمند ہیں۔ دِن منانا اچھائی کو فروغ دینے کے مقصد اپنے اندر رکھتا ہے۔ انا سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال (WORLD EGO AWARENESS DAY) 11/ مئی کو منایا جاتا ہے۔ بقول گوگل ”تاکہ مصنوعی طورپر خود میں پیدا کی ہوئی انا(EGO)، یا انا پرستی کے منفی اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے، اور عاجزی اور خاکساری کی حوصلہ افزائی ہو۔ سال 2018؁ء میں تخلیق کیا گیا یہ دن اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ کس طرح بغیر چیک اور جانچ کی گئی انا پرستی جذباتی بدسلوکی کی ایک شکل کے طور پر کام کرتی ہے اور صحت مندطریقے سے رہنازیادہ ذہنی تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔ انا سے آگاہی کے عالمی دن (11 مئی)کے اہم پہلو:۔(۱)یہ تحریک افراد کو اس بات پر غور کرنے کی ترغیب دیتی ہے کہ ان کی انا خود پر اور دوسروں پر کیسے اثر انداز ہوتی ہ...

"ایک شام شعرائے ریختہ کے نام"- بیجاپور میں عظیم الشان اور یادگار مشاعرہ منعقد

تصویر
"ایک شام شعرائے ریختہ کے نام"- بیجاپور میں عظیم الشان اور یادگار مشاعرہ منعقد وجئےپور:ادارۂ ادب اسلامی ہند، شاخ بیجاپور گزشتہ کئی برسوں سے شہر میں شعری، ادبی اور تہذیبی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز بنا ہوا ہے اور ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ ادبی نشستوں اور شعری محفلوں کا انعقاد کرتا آرہا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر بروز  ہفتہ ، 9 مئی 2026، شام 7:30 بجے ادارہ  ھٰذاکے زیر اہتمام ایک عظیم الشان مشاعرہ بعنوان “ایک شام شعرائے ریختہ کے نام” منعقد ہوا۔مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر جناب مومنؔ بیجاپوری نے فرمائی، جبکہ ضلع سول ہاسپٹل کے چیئرمین جناب الیاس صدیقی اور جناب معین الدین کندگل مہمانانِ خصوصی کے طور پر شریک رہے۔ نظامت کے فرائض جناب سیف اوٹی نے نہایت عمدگی کے ساتھ انجام دیے۔  ادارۂ ادب اسلامی ہند کے سیکریٹری جناب آصف بالسنگ نے نےصدر،   شعرا اور سامعین کا استقبال کے ساتھ افتتاحی کلمات پیش کئے۔ انہوں نے افتتاحی کلمات میں ادارہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادارہ شعر و ادب کے ذریعے عوام میں ایسی فکر پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو انسان کو انسا...

ماں۔ بچوں کی نظر میں (مدرڈے،10/مئی کے حوالے سے)

تصویر
بسم اللہ الرحمن الرحیم  ماں۔ بچوں کی نظر میں (مدرڈے،10/مئی کے حوالے سے) محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر،کرناٹک۔موبائل:9845628595  ماں کاتعلق بچوں سے ہوتاہے۔ اور بچوں کاتعلق بھی ماں سے بڑا جذباتی اور رونے رلانے کاہوتاہے۔ ماں جدھر بچے اُدھرہوتے ہی۔وہ بچے چاہے مرغی کے ہوں یا انسان کے بچے۔ ماں کوچھوڑ کر بچہ رہ نہیں سکتا۔ اورماں بھی بچوں کے بناایک پل سانس نہیں لے سکتی۔ جن کے بچوں کوتعلیم یافتہ سیاسی قیادتوں نے جنگوں کے چلتے مارڈالا، ان کی مائیں زندہ لاشیں بنی دنیا کے کسی نہ کسی حصہ میں چل پھر رہی ہیں۔ان کو دیکھنے کے لئے عالمی سطح پر کچھ ہورہاہوتو ہو، اس کی گونج سنائی نہیں دیتی۔ اسی طرح جو مائیں اولڈ ایج ہوم میں دولت مند بچوں کے ہوتے ہوئے بھی پل رہی ہیں، ان پر ہماری مہذب دنیا کچھ نہیں کہتی۔ان اولادوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی یا سماجی کارروائی نہیں کرتی۔ بہرحال مسائل کے ان انبار کے درمیان 10/مئی کوMother Day(یوم ِ مادر/ماں کادِن) منایاجارہاہے۔ اس موقع پر ہم نے سوچاکہ ماں کے بارے میں دنیا کے معروف لوگوں کے اقوال توپڑھ اور سن چکے ہیں۔ چوں کہ ہماراملک ایک...