پٹرول ہوا مہنگا میرؔبیدری

پٹرول ہوا مہنگا
میرؔبیدری 
پھر دیش میں مہنگائی کی یار بہے گنگا 
پٹرول ہوا مہنگا،پٹرول ہوا مہنگا

بس تین ہی روپے تو مہنگا ہواہے پٹرول 
سی این جی بھی مہنگا،یہ اعلان ہوا انمول 

اس دیش کی خاطر بولو،لوگ ہے سب چنگا 
پٹرول ہوا مہنگا، پٹرول ہوا مہنگا 

پیسہ تو گرا تھا اب کچھ اور گرے گا وہ 
رہتاہے غریبی میں جو یار رہے گا وہ 

جب پانچ کی چائے، دس میں بِک رہی ہے یارو
اور پانچ بڑھاؤ فوراً، دیش سے تم کہہ دو

سونا تو ہمارے خوابوں میں بھی نہ آئے گا
سنتے ہیں تجوری میں امراء ہی کی جائے گا

بس قرض لیاکرنا، لے لے کہ جیاکرنا
اور خوب پڑھا کرنا، ماں باپ بھلے مرنا 

یہ دیش ہی فارن ہے، سارے ہی غریبو ں کا
اب ٹور کہاں کرنا، مرتے ہی جلادینا 

لیکن ہے دعا میری، کم میں ملے ترکاری 
ہر شے کی ہوقیمت کم، ہرچیز رہے سستی

بیٹی کی ہے شادی اور سونا ملے سستا پھر 
یہ دیش مرا دیکھے، سستے کا ہی رستہ پھر

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت