بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب
 
آمبور (نمائندہ خصوصی):
بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول و مدرسۂ دینات، شہرِ آمبور کے قدیم اور معروف اردو تعلیمی اداروں میں شمار ہوتے ہیں جو بانگی پرویز اکبر صاحب کی سرپرستی میں تعلیمی و دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اسی ادارے کے معلم جناب احسان اللہ رومی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے سے قبل اسکول میں ایک پُرنور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت جناب سید مجیب صاحب، بی۔ای۔او (اردو) نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض ہیڈماسٹر الطاف احمد نے انجام دیے۔ اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کے سابق میرِ مدرسین ڈاکٹر فصل اللہ انترجامی، سید نظام الدین صاحب، اور مدرسۂ دینات کے ہیڈماسٹر جناب کے۔ بابو صاحب مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
پروگرام کا آغاز حافظ کفیل کی خوش الحان تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جناب کریم باشاہ صاحب نے استقبالیہ پیش کیا، جس کے بعد مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مقررین نے کہا کہ معلم احسان اللہ رومی کی تعلیمی و اخلاقی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ ان کا یہ روحانی سفر ان کی زندگی میں برکت، سکون اور نورانیت کا باعث بنے گا۔
آخر میں مولانا منیر صاحب (امام و خطیب، مسجد اکبر، بانگی مارکیٹ، آمبور) نے نہایت روح پرور انداز میں خصوصی دعا فرمائی۔
تقریب کا اختتام معلم محمد عرفان کی پرخلوص شکریہ ادا کرنے کی تقریر پر ہوا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد