*572 ویں سالانہ عرسِ شریف تقاریب حضرت سید دادے شاہ پیرؒ قادری نارائن پیٹھ کے پروگرامس کے ملٹی کلر وال پوسٹرز کی رسم اجراء*-
*572 ویں سالانہ عرسِ شریف تقاریب حضرت سید دادے شاہ پیرؒ قادری نارائن پیٹھ کے پروگرامس کے ملٹی کلر وال پوسٹرز کی رسم اجراء*-
*سجادہ نشین حضرت سیدشاہ محسن احمد قادری کا صحافتی بیان جاری*-
نارائن پیٹ - 22 / مئی ( مولانامحسن پاشاہ )تلنگانہ اور کرناٹک کے بارڈر کے درمیان میں واقع آستانۂ عالیہ قادریہ ،مستقر ضلع نارائن پیٹ میں جگر گوشہء حضور پیران پیرؓ قطب الاقطاب حضرت سید شاہ غلام احمد قادری المعروف حضرت دادے شاہ پیرؒ کے 572 ویں سالانہ عرسِ شریف تقاریب نہایت شان و شوکت اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منعقد ہونگی۔سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت سید دادے شاہ پیر قادریؒ رہبر شریعت پیر طریقت حضرت مولانا قاری سید شاہ محسن احمد قادری المعروف سید محسن بابا حفظہ اللہ نے آج ملٹی کلر دیدہ زیب خوبصورت کمپیوٹر طباعت وال پوسٹرز کی رسم اجراء انجام دینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کو قطعیت دے دی گئی ہے حسب عمل در آمد قدیم سہ روزہ تقاریب عرس شریف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ان شآءاللہ عزوجل تقریبات 11 ذوا الحجۃ الحرام 1447ھ مطابق 29 مئی 2026ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء صندل شریف سے آغاز ہونگی۔انہوں نے کہاکہ 12 ذوالحجۃ الحرام 30 مئی بروز ہفتہ چراغاں کی روح پرور تقریب منعقد ہوگی جبکہ 13 ذوالحجہ 31 مئی بروز اتوار بعد نماز فجر زیارت شریف کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے حسب روایت قدیم لنگرِ نیاز اور اصلی گھی وگُڑ کی بہترین کھیر منوں کی کھیر کا بھی خصوصی انتظام رکھا گیا ہے۔ عظیم الشان جلسہء عظمتِ اولیاء اللہ سے مہمان خصوصی بر صغیر کے ممتاز عالم دین شہنشاہ خطابت فخر نظامیہ حضرت علامہ الحاج سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی افتخاری چشتی جامع السلاسل شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن کے علاوہ مقامی علماء کرام حضرت علامہ حافظ مفتی محمد شفاعت علی نقشبندی مولوی کامل جامعہ نظامیہ اور حضرت مولانا قاضی حافظ فاروق بن مخاشن نظامی مولوی کامل جامعہ نظامیہ کے بھی خطابات ہونگے،جلسہ کا آغاز قراءت کلام پاک سے ہوگا، مولانا حافظ سید یونس قادری برادر سجادہ نشین سگر شریف ،جناب محمد امیر الیاس قادری اور حافظ وقاری محمد قتال حسینی کی نعت شریف ہونگی-عرس شریف تقاریب کی سرپرستی پیر طریقت حضرت مولانا الحاج سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین حضرت سید شاہ تقی بابا سبز پوشؒ نارائن پیٹ انجام دے رہے ہیں جبکہ صدارت پیر طریقت حضرت سید شاہ محسن احمد قادری سجادہ نشین متولی بارگاہ حضرت دادے شاہ پیرؒ فرمائینگے ، زیر حمایت حضرت مولانا سید شاہ خلیل احمد قادری برادر سجادہ نشین، زیر نگرانی حضرت سید محمود میاں حسینی صدر درگاہ شریف کمیٹی حضرت سید دادے شاہ پیر قادریؒ اور دیگر علماء کرام و مشائخ عِظام بھی شریک تقاریب ہونگے ۔ جناب شیخ محمد حسین قادری نظامت کے فرائض انجام دینگے - منتظمین نے تمام عقیدت مندوں ، مریدین اور محبانِ اہلِ بیت و اولیاء اللہ سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرس شریف کی تمام تقریبات میں روحانی فیوض و برکات حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے- نوٹ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام کیا گیا ہے-
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں