ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی میں ماہانہ شعری نشست

ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی میں ماہانہ شعری نشست


26 اپریل 2026 بروز اتوار بعد نماز مغرب اسلامی بیت المال ہال قلعہ وانمباڑی میں ایک رونق افزا شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل کی صدارت حضرت سید رضوان الحق عمری صاحب (سابق نائب میر مدرس اسلامیہ بائز ہائر سیکنڈری اسکول وانمباڑی) نے فرمائی، جبکہ نظامت جناب چولارم عطا الرحمن عطا صاحب نے بھرپور مہارت سے انجام دی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز برادرم مسیح اللہ کی قراءت پاک، جناب محمد علی صاحب کی حمد باری تعالیٰ اور برادرم محمد اویس کی نعت مبارکہ سے ہوا، جس نے حاضرین کے دلوں کو معطر کر دیا۔

شعراء کرام میں جناب شاکر احسن باقوی، عبدالکریم عظمت، محی الدین یونس حسینی، الیاس راحت حرارت، عطا الرحمن عطا، نمازی عبدالکریم عارف، اعجاز احمد اعجاز، سید محمد بلال حافظ، اصلپے امتیاز احمد شاد، شفیق احمد شفیق اور ثنان زاور نے اپنے منتخب کلام سے محفل کو رونق بخشی۔

استاد شعراء  کا کلام  فیروز اماں اللہ، اپاپلے محمد بشیر، وانیکار جاوید سلیم، احسان ابن جاذب اور حضرت افروز باشاہ نے پیش کیا، جو خاص طور پر سراہا گیا۔

آخر میں نمازی عبدالکریم عارف صاحب کے ہدیہ تشکر کے کلمات سے اس خوبصورت محفل کا اختتام ہوا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت