اشاعتیں

حافظ قرآن دنیا و آخرت میں سرخرو اور والدین کے سروں پر بروز محشر سونے کاتاج پہنایا جائے گا،گوگی شریف میں جلسہ سے علماء کرام اور سجادگان کے خطابات

تصویر
*حافظ قرآن دنیا و آخرت میں سرخرو اور والدین کے سروں پر بروز محشر سونے کاتاج پہنایا جائے گا،گوگی شریف میں جلسہ سے علماء کرام اور سجادگان کے خطابات* محبوب نگر- 6 / اپریل ( مولانا محسن پاشاہ ) سجادہ نشین بارگاہِ جلالیؓہ گوگی شریف کرناٹک حضرت مولانا الحاج سید شاہ اسماعیل حسینی آصف بابا قبلہ نے فضائل قرآن حکیم کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے چچا زاد بھائ جناب حافظ سید بادشاہ حسینی ریحان بابا فرزند ارجمند برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؓہ حضرت مولانا مفتی سید شاہ چندا حسینی زبیر بابا مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ نے مدرسہء طاہر العلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ سے حفظ قرآن حکیم کی تکمیل کی ہے جو نہ صرف ہمارے خاندان بلکہ سارے علاقہ گوگی شریف اور اطراف واکناف میں خوشی و مسرت کا ماحول ہے آنے والے دور میں ہمارے بھائ جو کم عمری میں حافظ قرآن حکیم کی تکمیل کی ہے تعلیمی سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا اور مولوی کامل کی تکمیل شہرہ آفاق ازہر ہند جامعہ نظامیہ سے کرینگے ،جلسہ کے سرپرست اعلیٰ سجادہ نشین بارگاہ جلالیہؒ نے  4/ اپریل بروز ہفتہ 9/ بجے رآت جامعہ جلالیہؒ گوگی شریف تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر کرناٹک...

خواجہ عمادالدین‌ محمود گاواں (وزیرِ‌اعظم‌ بہمنی سلطنت بیدر)

تصویر
*خواجہ عمادالدین‌ محمود گاواں* (وزیرِ‌اعظم‌ بہمنی سلطنت بیدر)  عالم وفاضل ،مدبر، تاجرو شاعر، ادیب منتہِی و ماہرِ تعلیم وسیَّاس و لبیب نکتہ دان و نکتہ سنج ونکتہ رس، نکتہ، شناس حاملِ ذہنِ رسا و صاحبِ قلبِ لہیب حق پسندو حق فروغ وحق شناس و حق نِگر  بے شک ایسا تھا وہ انساں جس کو کہتے ہیں مُنیب  پاک باطن‌پاک طینت،پاک سیرت ،پاکباز قدرداں تھا اہلِ حق کا اور خود حق کا طلیب با‌مروت،باوفا و باصفا و با وقار  مظہرِ شائستگی تھا اور تھا نسلاً نجیب خود شناس و خود نِگر تھا اور خدا آگاہ تھا آپ اپنا محتسِب تھا،آپ اپناتھا حسیب ایسے قابل شخص کا محمود گاواں نام‌ہے حق تعالیٰ نے اسے بخشی تھی دانائی عجیب اس کی آمد‌،بہمنیوں‌کے لیے تھی فالِ‌نیک سلطنت کے حق میں‌وہ ثابت ہوا حاذِق طبیب وہ حکومت کیوں‌نہ پھولے گی پھلے گی‌دم‌بدم؟ جس کا ہو رکنِ رکیں محمود گاواں سا اریب بہمنیہ سلطنت کو اس نے مستحکم‌کیا خیر خواہِ سلطنت تھا اور تھا مخلص حبیب جنگ کے میدان‌کا‌ماہر سپہ سالار تھا انصرامِ‌سلطنت کی مد‌ میں‌ تھا سچا حسیب تھا رئیسِ وقت ،لیکن اصل میں‌ صوفی تھاوہ سچ کہیں تو صوفی کیا، وہ صوفیوں کا تھا ...

امیر خسروؒ۔نایاب فضل وکمال ترتیب:۔ محمدیوسف رحیم بیدری

تصویر
امیر خسروؒ۔نایاب فضل وکمال          ترتیب:۔ محمدیوسف رحیم بیدری  (722/ویں عرس شریف سال 2026؁ء کے موقع پر)  بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق نے امیرخسرو کے بارے میں لکھاہے کہ ”اس سرزمین سے حضرت امیر خسرو جیسا صاحب ِ ذوق، ذی کمال وجامہ صفات شخص اب تک پیدا نہیں ہوا۔ وہ فارسی کے نہایت اعلیٰ پایہ کے شاعر ہیں۔ استادغزل شیخ سعدی مانے ہوئے ہیں۔ لیکن اگر کسی کوان کی ہمسری کا دعویٰ ہوسکتاہے تووہ حضرت امیرہیں۔ ان کے کلام کی فصاحب، روانی اور خاص کرسوزوگداز جس میں تصوف کی چاشنی بھی شامل ہے اپنا جواب نہیں رکھتی۔ یوں تو ہراہل زبان کو اپنی ہی زبان کاغرّہ ہوتاہے لیکن اہل ِ ایران اس معاملہ میں خاص طورپر ممتاز ہیں۔ وہ کسی غیرایرانی کے کلا م کوخاطر میں نہیں لاتے لیکن حضرت امیر خسرو ؒ کے سامنے انہیں جھکناپڑا (بحوالہ ”حیات امیر خسرو“نقی محمد خاں خورجوی۔ شیخ غلام علی اینڈ سنز پرنٹرپبلشرز، بندرروڈ، کراچی، صفحہ 5)  شاہد احمد دہلوی ایڈیٹر ساقی کراچی نے امیر خسرو کی بابت فرماتے ہیں ”افسوس کہ امیرخسرو کے کمالات کو زمانے کی نظر کھاگئی۔ سو100سے اوپران کی تصانیف تھ...

یارانِ ادب کی جانب سے عیدملن مشاعرہ کاکامیاب انعقاد عید ملن مشاعرہ فاصلے مٹانے اور انسانیت کے رشتے کو مضبوط کرنے کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے:محمدامین الدین نواز

تصویر
یارانِ ادب کی جانب سے عیدملن مشاعرہ کاکامیاب انعقاد  عید ملن مشاعرہ  فاصلے مٹانے اور انسانیت کے رشتے کو مضبوط کرنے کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے:محمدامین الدین نواز  بیدر۔ 3/اپریل (پریس نوٹ) بیدر کی قدیم ادبی تنظیم یاران ِ ادب کی جانب سے آج بعدنماز جمعہ سہ پہر تین بجے دن دفتر صفا بیت المال، تعلیم صدیق شاہ بیدر پر عیدملن مشاعرہ کامولانا محمد مونس کرمانی کی زیرنگرانی کامیاب انعقادعمل میں آیا۔ جس کی صدارت بزرگ شاعر جناب محمدامیرالدین امیرؔ نے انجام دی۔ جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد امین الدین نواز رکن کرناٹک اردو اکادمی، حکومت کرناٹک اور جناب محمد کمال الدین شمیم ؔشریک رہے۔ ہمناآباد سے اردو صحافی اور شاعر جناب جاوید احمد نقیب ؔ اور جناب محمد ظہیرالدین زہیرؔبھی بحیثیت شاعر عیدملن مشاعرہ کاحصہ بنے۔ عیدملن مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب محمد امین الدین نوازؔ نے کہاکہ”آج کی یہ بابرکت اور روح پرور محفل، عید ملن کی مسرتوں اور اردو ادب کی دلآویز لطافتوں کا ایک حسین سنگم ہے۔ اس باوقار عید ملن مشاعرہ میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت میرے لیے باعثِ سعادت اور م...

قریش کانفرنس کا چوتھا عظیم الشان قومی اجلاسبیدرسے نبی قریشی اور ان کی ٹیم کے افراد شرکت کریں گے

تصویر
قریش کانفرنس کا چوتھا عظیم الشان قومی اجلاس بیدرسے نبی قریشی اور ان کی ٹیم کے افراد شرکت کریں گے   بیدر۔ یکم اپریل (پریس ریلیز) ہندوستان بھر میں موجود قریشی کمیونٹی کی سماجی تنظیم ”قریش کانفرنس“ رجسٹرڈ کا چوتھا سالانہ قومی اجلاس قریش برادری کی ہمہ جہت ترقی کے لیے 4/ اپریل 2026؁ء ہفتہ کو صبح 11/بجے سے شام 6/بجے تک راشٹروادی بھون، ملکا پور روڈ، بلڈھانہ(مہاراشٹر) میں مرکزی موضوع ”سیاست اور اقتدار میں غیرحاضر ہندوستانی مسلمانوں کاسیاسی اخراج“کے تحت منعقد ہوگا۔اس اجلاس میں مہاراشٹر بھر کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں سے قریشی برادری کی ممتاز شخصیات، سماجی کارکن، نوجوان اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں قریش کانفرنس کے قومی صدر محترم صنو بر علی قریشی (دہلی) وکیل برائے سپریم کورٹ بطورِ خاص کلیدی رہنما اور سرپرست کے طور پر موجود رہیں گے۔اس قومی اجلاس کے آرگنائزر ذاکر حسین قریشی، کارگذار صدر مہاراشٹر اسٹیٹ کمیٹی ہیں۔ ملک بھر کے مختلف حصوں سے شریک ہونے والوں میں تاریخی شہر بیدر کے ساکن اور قریش کانفرنس کرناٹک کے صدر جناب نبی قریشی سابق کارپوریٹر بیدربھی شامل ...

ہارٹ فیلیر پر بروقت توجہ اور صحیح علاج بچا سکتا ہے کئی انمول زندگیاں. ڈاکٹر سماء اکبر

تصویر
ہارٹ فیلیر پر بروقت توجہ اور صحیح علاج بچا سکتا ہے کئی انمول زندگیاں. ڈاکٹر سماء اکبر   ڈاکٹر سماء اکبر Oxymedہاسپٹل  Chennai نے آمبور میں  عابد ریسٹورنٹ میں ایک کامیاب میڈیکل ورکشاپ منعقد کیا پروگرام مینیجر ایف انیس احمد کی اطلاع کے مطابق اندرونی شہر اور بیرونی شہر سے کئی معروف ڈاکٹرز نے بڑی دلچسپی سے اس پروگرام میں حصہ لیا ڈاکٹر سماء اکبر نے تمام ڈاکٹرز کا استقبال کرتے ہوئے ہارٹ فیلیر کے متعلق ایک کامیاب پاور پریزنٹیشن پیش کیا ڈاکٹرز اور عمائدین شہر نے پورے انہماک سے اپ کے لیکچر کو سنا ڈاکٹر سماء اکبر نے فرمایا کہ بہترین دوائیاں اج دل کی امراض کے لیے دستیاب ہیں جن کا تجربہ کار ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال دل کے امراض میں مفید ثابت ہو سکتا ہے اور کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں ھارٹ ٹرانسپلنٹیشن ایک پیچیدہ عمل ہے جو اج تک بھی ہمارے ملک میں زیادہ مستعمل نہیں ہے اور یہ ایک طویل پراسس ہے جس کو سارے عوام افورڈ نہیں کر سکتے ہیں لہذا دل کے امراض کے لیے دواؤں اور دیگر ایڈوانسڈ  علاج معالجہ کی طرف توجہ دینی چاہیے اس ورکشاپ میں جناب طہ محمد اور جناب ایا پلے م...

سال قبل یکم اپریل کو اردو کوہٹاکر انگریزی دفتری زبان قرار پائی لیکن اردو کوکرناٹک کی دوسری سرکاری زبان بنایا نہیں گیا:محمدیوسف رحیم بیدری

تصویر
74سال قبل یکم اپریل کو اردو کوہٹاکر انگریزی دفتری زبان قرار پائی  لیکن اردو کوکرناٹک کی دوسری سرکاری زبان بنایا نہیں گیا:محمدیوسف رحیم بیدری  بیدر۔ 31/مارچ (راست) تاریخ دراصل قوموں کی حیات اور ان کے عروج وزوال کامدفن ہوتی ہے۔جوقوم تاریخ کے اوراق پلٹ کر اپنے ماضی کو دیکھتی ہے، وہی قوم ایک بہتر مستقبل کی طرف گامز ن ہوتی ہے۔ یہ باتیں اس لئے کہہ جاری ہیں کیوں کہ یکم اپریل 1952؁ء کو بیدر اور اس سے متصل علاقے میں جس کاسیاسی مرکز اس وقت حیدرآباد تھا، کہاجاتاہے کہ اردو زبان کے بجائے انگریزی دفتری زبان قرار پائی۔ گویااردو کے ساتھ ناانصافی کی بنیاد یکم اپریل 1952؁ء کو رکھی گئی۔ یہ بات اُردو اور دکنی زبان کے شاعر وادیب محمدیوسف رحیم بیدری المعروف بہ میرؔبیدری نے کہی۔ انھوں نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ آج سے 74سال قبل یعنی پون صدی قبل اُردو کوعلاقہ حیدرآباد کرناٹک کے دفاتر سے باہر کیاگیا۔ باوجود اس کے کہ وعدہ کیاگیاتھا اور وقتاً فوقتاً انتخابات سے پہلے وعدے کئے گئے کہ  اُردو کو دوسری سرکاری زبان بنایاجائے گالیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ بیدرضلع، حیدرآباد(نظام) سے لسانی ...