ہارٹ فیلیر پر بروقت توجہ اور صحیح علاج بچا سکتا ہے کئی انمول زندگیاں. ڈاکٹر سماء اکبر

ہارٹ فیلیر پر بروقت توجہ اور صحیح علاج بچا سکتا ہے کئی انمول زندگیاں. ڈاکٹر سماء اکبر 
 ڈاکٹر سماء اکبر Oxymedہاسپٹل  Chennai نے آمبور میں  عابد ریسٹورنٹ میں ایک کامیاب میڈیکل ورکشاپ منعقد کیا پروگرام مینیجر ایف انیس احمد کی اطلاع کے مطابق اندرونی شہر اور بیرونی شہر سے کئی معروف ڈاکٹرز نے بڑی دلچسپی سے اس پروگرام میں حصہ لیا ڈاکٹر سماء اکبر نے تمام ڈاکٹرز کا استقبال کرتے ہوئے ہارٹ فیلیر کے متعلق ایک کامیاب پاور پریزنٹیشن پیش کیا ڈاکٹرز اور عمائدین شہر نے پورے انہماک سے اپ کے لیکچر کو سنا ڈاکٹر سماء اکبر نے فرمایا کہ بہترین دوائیاں اج دل کی امراض کے لیے دستیاب ہیں جن کا تجربہ کار ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال دل کے امراض میں مفید ثابت ہو سکتا ہے اور کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں ھارٹ ٹرانسپلنٹیشن ایک پیچیدہ عمل ہے جو اج تک بھی ہمارے ملک میں زیادہ مستعمل نہیں ہے اور یہ ایک طویل پراسس ہے جس کو سارے عوام افورڈ نہیں کر سکتے ہیں لہذا دل کے امراض کے لیے دواؤں اور دیگر ایڈوانسڈ  علاج معالجہ کی طرف توجہ دینی چاہیے اس ورکشاپ میں جناب طہ محمد اور جناب ایا پلے مسیح نے بھی شرکت کی اور ڈاکٹر سماء اکبر کی خدمات کو سراہا ڈاکٹر سما اکبر ہر جمعرات کو  آمبور وانمباڈی    پرنامبٹ گڑیاتم جیسے شہروں کا دورہ کر کے مریضوں کی خدمت کرتے ہیں انہی بروقت اپنے مفید مشوروں کے ذریعے راحت دلاتے ہیں ڈاکٹر فضل اللہ سابق  ہیڈناسٹر بانگی حیات صاحب اسکول بھی اس پروگرام میں شامل رہے اپ نے اطلاع دی کہ ڈاکٹر سما ء اکبر ان پروگرامز میں یونانی ایرویدک ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو بھی مدعو کرتے ہیں تاکہ انہیں دل کے امراض کے متعلق مفید معلومات فراہم ہوں نیز ان کے مفید تجربات بھی مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت