مدرسئہ دینیات آمبور کے معلمہ گوہر سلطانہ کی خدمت میں ہدیہ تبریک
مدرسہ دینیات آمبور کی معلمہ گوہر سلطانہ کی خدمت میں ہدیہ تبریک
.................................................
مدرسہ دینیات آمبور میں جنابہ گوھر سلطانہ معلمہ کی دیرینہ بے مثال خدمات کے اعتراف میں اسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس نامی موقر ادارے کی جانب سے ٹیچرس اپریسیشن ایوارڈ تفویض ہوا ہے اںہی مزکورہ ایوارڈ 3 اکٹوبر کو حیدرآباد میں ایک شاندار تقریب میں ان شا اللہ دیا جاے گا
اس سلسلہ میں دینیات اسکول میں منعقدہ ایک جلسہ میں ان کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر ایس فضل اللہ سابق ہیڈماسٹر بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور نے کہا کہ ایوارڈ یافتہ محترمہ گوہر سلطانہ ایک محنتی مخلص اور با صلاحیت معلمہ ثابت ہوئی ہیں جو اپنے پیشے سے بڑی دلچسپی رکھتی ہیں اور انہیں طلبا و طالبات سے گہرا لگاو ہے ان کی اچھی تعلیم اور تربیت کا اپ کو ہمیشہ خیال رہتا ہے اس ایوارڈ کی وہ مستحق ہیں اور ان کا یہ ایوارڈ اسکول کے سارے اساتذہ کے لیے اعزاز کی بات ہے جناب بانگی پرویز اکبر صاحب کرسپانڈنث کی جانب سے معلمہ کی خدمت میں جناب فضل اللہ صاحب نے ہدیہ تبریک پیش کی اور اسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس کے معزز منتظمین کی خدمات پر پرویز صاحب کی جانب سے شکریہ ادا کیا AMP کی جانب سے
جناب سید فھیم صاحب نے اپنی تقریر میں محترمہ گو ہر کےاعزاز پر اظہار مسرت فرمایا معلمہ کی خدمات کو سراہا اور اسکول کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی اس تنظیم کہ ذمہ داران جناب ٹی حشمت صاحب جنابہ ہاجرہ صاحبہ معلمہ اور جناب مبشرہ صاحبہ معلمہ کے علاوہ جناب کے الطاف احمد صاحب ہیڈ ماسٹربانگی اسکول نے شرکت فرما کر محترمہ کی خدمت میں مبارک باد پیش کی اس جلسے میں جناب معلمہ زاہدہ صاحبہ کے عزم سفر عمرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے سفر کی اسانی کے لیے دعا کی گئی جناب کہ بابو صاحب ہیڈ ماسٹر مدرسے دینیات نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا اور اپنی جانب سے اور تمام اساتذہ کرام کی جانب سے معلمہ گوہر سلطانہ کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کی اور کہا کہ مستقبل میں انشاءاللہ ساری معلمات اور اساتذہ کرام اس قسم کے اوارڈ اپنی محنت اور کوشش سے ضرور حاصل کریں گے معلمہ عائشہ صاحبہ نے ہدیہ تشکر پیش کیا مولانا مولوی حافظ منیر احمد صاحب محترمہ گوہر سلطانہ کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعائے خیر فرمائی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں