ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی میں شعری نشست
ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی کی جانب سے 28 ستمبر 2025ء کو بعد نماز مغرب اسلامی بیت المال قلعہ وانمباڑی میں ایک روح پرور شعری نشست منعقد کی گئی۔نشست کی صدارت ڈاکٹر نمازی طاہر احمد صاحب (سابق پرنسپل اسلامیہ کالج وانمباڑی) نے انجام دی، جبکہ نظامت کے فرائض نمازی عبدالکریم عارف صاحب نے خوش اسلوبی سے ادا کیے۔تلاوت عبدالواحد صاحب کی رہی اس کے بعد حضرت ائی جے افراز باشاہ صاحب نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔کلام سنانے والے شعرائے کرام میں شامل تھے:ڈاکٹر نمازی طاہر احمدعبدالکریم عظمت،ہدایت اللہ حاضر،عطا الرحمن عطا،امتیاز احمد شاد،الیاس راحت حرارت,اقبال احمد شوق،پروفیسر فیاض جوہر،اعجاز احمد اعجاز،ثنان زاور (طالب علم)خبیب محمد نمازی عبدالکریم عارف، اس کے علاوہ سید حافظ بلال اور ظہور ظہیرآبادی (حیدرآباد) کے کلام بھی پیش کیے گئے۔استاد شعراء کے کلام پیش کرنے والوں میں اپاپلے اشفاق احمد، وانیکار جاوید سلیم، گلزار احمد گلزار، نمازی تنویر احمد اور طالب علم عثمان غنی کے نام شامل ہیں جنہوں نے مؤثر انداز میں ادبی ذوق کو دوبالا کیا۔آخر میں ہدیۂ تشکر اپاپلے اشفاق احمد صاحب نے نہایت عمدہ الفاظ میں ادا کرتے ہوئے محفل کے کامیاب انعقاد پر شعراء و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔یہ شعری نشست فکری و ادبی اعتبار سے نہایت کامیاب رہی اور دیر تک اہلِ ذوق کے ذہن و دل پر گہرے نقوش چھوڑ گئی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں