تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب چیئرمین ڈاکٹر نعیم الرحمن محترمہ سندراوَلّی ڈائریکٹر کالجیٹ ایجوکیشن سے ملاقات
محترم وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی ہدایت کے مطابق آج مورخہ 30-9-2025 کو تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب چیئرمین ڈاکٹر نعیم الرحمن نے محترمہ سندراوَلّی آئی اے ایس، ڈائریکٹر کالجیٹ ایجوکیشن سے تفصیلی ملاقات کی اور تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے درج ذیل درخواستیں پیش کیں:
1. تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے لیے اضافی کمرے کی توسیع اور سہولیات کی تعمیر کے لیے گرانٹ کی منظوری۔
2. سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالجوں میں اردو اسسٹنٹ پروفیسر کی ٹی آر بی کے ذریعے مشتہر کردہ 3 آسامیوں پر تقرری۔
3. ان تمام سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالجوں میں جہاں اردو کے شعبے قائم ہیں، اردو کے گیسٹ لیکچررز کی منظوری۔
4. اردو کے شعبوں میں بی۔اے اردو کورسز کو درج ذیل کالجوں میں دوبارہ شروع کیا جائے:
1. گورنمنٹ پریسی ڈنسی کالج
2. گورنمنٹ کوئن میری کالج
3. قائد ملت گورنمنٹ کالج
4. گورنمنٹ بھارتی ویمنز کالج
5. گورنمنٹ نندنم آرٹس کالج
6. تھرومگل ملس جی۔ایم۔ٹی گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج، ضلع ویلور
7. متھورنگم گورنمنٹ آرٹس کالج، ویلور
8. گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج فار ویمن، ضلع کرشنگری
ڈائریکٹر کالجیٹ ایجوکیشن اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ نہایت سنجیدہ اور مثبت بات چیت ہوئی۔ یہ میٹنگ بہت ہی کامیاب اور نتیجہ خیز رہی۔ اس میٹنگ کے بعد ان شاء اللہ اس ملاقات کے مثبت نتائج کی توقع کی جاسکتی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں