پرویز اکبر بانگی کی قیادت میں تعلیمی خدمت میں سر گرم عمل مدرسہ دینیات کی معلمہ گوھر سلطانہ کو اعزاز
پرویز اکبر بانگی کی قیادت میں تعلیمی خدمت میں سر گرم عمل مدرسہ دینیات کی معلمہ گوھر سلطانہ کو اعزاز
,.......................................................
بانگی حیات باشاہ صاحب حاتم دوراں کے ذریعہ قایم کردہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام مدرسہ دینیات اور بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور کے قدیم ترین مدارس ہیں جو اپنی معیاری تعلیم کے لیے معروف ہیں جناب مرحوم بانگی اکبر پاشاہ صاحب سابق ایم. پی کی دیرینہ قابل تحسین خدمات کی روایت کو جاری رکھتے ہوے جناب پرویز اکبر بانگی بھی بحثیت مینیجر و کرسپانڈنٹ ان مدارس کی شاندار خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ان مدارس کی اعلی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں سر کاری و غیر سر کا ری اداروں نے انہی کئی امتیازی ایوارڈس سے اس سے قبل نوازا ہے
اب دینیات اسکول کی معلمہ جنابہ گوھرسلطانہ کو اسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس کے ذریعہ ان کی بہترین تعلیمی خدمات نیز پیشہ سے ان کی لگن ومحنت بچوں سے ان کے لگاو اور ان کی تعلیمی ترقی میں دلچسپی کے پیش نظر حیدر آباد میں 3 اکٹوپر 2025 کومنعقدہ ایک پر وقار مجلس میں جںاب خالد سیف االلہ رحمانی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ
کے دست مبارک سے اعزازبخشا گیا یاد رہے کے معلمہ گوہربہترین معلمات کے زمرہ میں ٹاپ ٹن(Top Ten) شمار کی گئیں عمائدین شہر اور اسوسییشن اف مسلم پروفیشنلز کے منتظمین کے علاوہ معزز مندوبین کی ایک کثیر تعداد نے اس جلسے میں شرکت فرمائی جناب بانگی پرویز اکبر مینجرو کرسپانڈنٹ نے محترمہ کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کی اور فرمایا کہ ان کا اوارڈ حاصل کرنا ہمارےاسکولس کے لیے قابل فخر بات ہے اللہ کے فضل سے ک ان کی محنت رائگاں نہیں گئی انے والے دنوں میں دونوں مدارس کے اساتذہ اپنی محنت اور پر خلوص خدمت سےکئی ایوارڈزحاصل کر کے انشاءاللہ بانگی اسکول اور مدرسہ دینیات دونوں مدارس کا نام روشن کریں گے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں