ٹاپ ٹن میں شمار گوہر سلطانہ معلمہ کے اعزاز میں مدرسہ دینیات میں تہنیتی نشست

 دینیات اسکول کی معلمہ جنابہ گوھرسلطانہ کو  اسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس کے ذریعہ ان کی بہترین تعلیمی خدمات نیز پیشہ سے ان کی  لگن  اور   بچوں سے ان کی شفقت اور ان کی  تعلیمی ترقی میں دلچسپی کے   پیش نظر انہی ٹیچرز اپریسیشن ایوارڈ تفویض کیا گیا اس سلسلے میں حیدر آباد میں  3 اکٹوبر 2025 کومنعقدہ ایک پر وقار مجلس میں جںاب خالد سیف االلہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم  صدر محترم آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ
 کے دست مبارک  سے  اعزازبخشا گیا یاد رہے کے معلمہ گوہربہترین معلمات کے زمرہ میں ٹاپ ٹن(Top Ten) میں شمار کی گئیں  اس  سلسلہ میں مدرسہ دینیات  آمبور  میں  ان کے  اعزاز میں ایک پر وقار تہنیتی  نشست کا اہتمام کیا گیا جناب بانگی پرویز اکبر مینجرو کرسپانڈنٹ نےجلسہ کی صدارت فرمای اور محترمہ کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کی نیز ان کی شال پوشی  فرمای اور فرمایا کہ ان کا یہ امتیازی ایوارڈ  ہمارےاسکولس کے لیے قابل فخر ہےاللہ کے فضل سے   ان کی محنت  کا صلہ  اللہ نے انہی  عطا فرمایا ہے  دینیات  اسکول   اور بانگی اسکول  کے سارے اساتذہ   بہت قابل  ہیں  مستقبل میں  دونوں مدارس کے اساتذہ اپنی محنت اور پر خلوص خدمت سے اورکئی ایوارڈزحاصل کر یں گےان شاءاللہ آپ نے اس موقعہ پر AMP کا شکریہ ادا کیا
بانگی اسکول کےجناب YM  احسان اللہ رومی  مدرسہ دینیات کے جناب M. گل محمد   کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں اس جلسہ میں شال پوشی کی گی اور ایوارڈس دے گے معلمہ  N سرشاد بیگم اور معلمہ عایشہ نزہا کی 100 فیصد حاضری کو سرہاتے ہوےکرسپانڈنٹ نے  انہی ایوارڈس تفویض فرماے جناب محبوب  باشاہ معلم کو جن کا تقرراعلی قابلیت  کی بنا  پر ہوا تھااس جلسہ میں مبارکبادی دی گیء ڈاکٹر فضل اللہ  سابق ہیڑ ماسٹر نے خطبہ استقبالیہ پیش فرمایا اورکہا ہمارے دونوں مدارس کی تعلیمی  میدان میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں کیء برسوں سے اعزازات کی ایک طویل فہرست ہے اسی سلسلہ کی ایک اور کڑی معلمہ گوہر سلطانہ کا Amp کے ذریعہ Top ten معلمات میں select ہو کر یہ موقر award حاصل کرنا ہے آپ نے  دونوں  مدارس کے دیگر ایورارڈ یافتگان کی خدمات میں بھی مبارک باد پیش کی  AMP کے Ambur Chapter کے ذمداران جناب  سید فھیم کی سر پرستی میں شامل جلسہ رہے  سید فھیم صاحب نے  دونوں مدارس کی کار کردگی کو سراہا اور جناب بانگی پرویز اکبر صاحب کی قیادت میں تعلیمی خدمت میں  سرگرم عمل اساتذہ کی صلاحیتوں کی داد دی جناب کے بابو صاحب ہیڈ ماسٹر مدرسہ  دینیات نے ہدیہ تشکر پیش فرمایا بعد ازاں ایک شاندار عشایہ  کا انتظام کیا گیا تھا جناب الطاف احمد ہیڑماسٹر بانگی اسکول جناب سید نظام الدین  سابق ہیڈماسٹر  جناب R  محمدظفر اللہ  اور دونوں مدارس کے اساتذہ شریک جلسہ رہے جناب مولانا مولوی حافظ منیر احمد  کی دعا خیر سے جلسہ اختتام پذیر ہوا

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد