ادارہ ادب اسلامی آمبور* کی ماہانہ شعری نشست استاد محترم سید محی الدین احمد حسینی یونس کی صدارت میں منعقد

*ادارہ ادب اسلامی آمبور* کی ماہانہ شعری نشست استاد محترم سید محی الدین احمد حسینی یونس کی صدارت میں منعقد
..............................................*18.10.2025* بعد نماز مغرب
بمقام IIC کوٹے بنگلہ آمبور میں ادارہ ادب اسلامی آمبور کی  ماہانہ نشست نہایت تذک واحتشام سے منعقد ہوی 
جس کی صدارت *عالی جناب سید محی الدین احمد حسینی یونس صاحب ایم اے ایم فل* (اردو منشی اسلامیہ بائز ہائر سیکنڈری اسکول،میل وشارم) نے فرمای  آپ نے اپنے کلام بلاغت نظام سے سامعین کو محظوظ فرمایا اور اپنے صدارتی خطبہ میں منتظمین مشاعرہ کی اس  دور میں اہتمام کے ساتھ شعری نشستوں کے انعقاد پر تعریف فرمای اردو کی اہمیت اور اسکی تعلیم کی ضرورت  پرآپ نے روشنی ڈالی یاد رہے کہ آںجناب علمی خدمت میں زمانہ دراز سے منہمک ہیں اپ کے والد بزرگوار بھی اس  اسلامیہ  ہایر سیکنڈری اسکول  وانمباڑی میں معلم رہ چکے ہیں کھٹمل نامی ایک  مذاحیہ   ادبی رسالے کے  جناب محی الدین صاحب مدیر بھی رہ چکے ہیں اپ بہترین استاد کے اعزازسے بھی نوازے گئے ہیں  آپ کے رفیق کار ڈاکٹر کلیم اللہ صاحب عمری پروفیسر  جامعہ دار السلام عمرآباد کی اس اجلاس میں  خصوصی شرکت رہی  آپ بھی اردو کے ارتقا کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں  اس نشست کی نظامت کی ذمہ داری۔ *اپاپلے اشفاق احمد صاحب*  کی رہی جس کو اپ نے خوش اسلوبی سے نبھایا 
شعرائے کرام 
،انور  ترپاتوری،سید بلال حافظ، عبدالرحیم سحر،عطا الرحمن عطا، کے۔ہدایت اللہ حاضر،امتیاز احمد فہم, نمازی عبدالکریم عارف، طالب علم سلیمان قاسم اور سید افضل راہل، نے اپنا کلام پیش کیا
اور  معروف استاد شاعروں کا کلام پیش کرنے والوں میں۔۔۔
اپاپلے اشفاق احمد،وانیکار جاوید سلیم، اپاپلے محمد بشیر اور آصف نعمان  قابل ذکر ہیں
۔نمازی عبدالکریم عارف  صاحب کے ہدیہ تشکر سے اس محفل کا اختتام ہوا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد