صحیح تشخیص اور بروقت علاج سے بچائی جا سکتی ہے انمول جان: ڈاکٹر بانگی سما اکبر
(آمبور 26 اکٹوبر) ایف انیس احمد پروگرام مینیجر کی رپورٹ کے مطابق آکسیمیڈ ہاسپٹل چینی کے زیر اہتمام گرینڈ میریڈین ہوٹل امبور میں ڈاکٹر سما اکبر اہم ڈی ڈی ایم ڈائریکٹر ایکسیمیڈ ہاسپٹل چینی کی قیادت میں ایک شاندار ہارٹ اٹیک ورکشاپ منعقد ہوا جس میں امبور کے مشہور و معروف ڈاکٹرز اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جناب اپاپلے مبین احمد مینیخنگ ڈایراکٹر شالیمار گروپ آف انڈسٹریز کی صدارت میں ڈاکٹر راقب عباس مینیجنگ ڈایرکٹر رفاہ میڈیکل سنٹر اور جناب طحہ محمد اسٹیٹ نائب سیکرٹری شعبہ صحت ٹی ایم ایم کے اور وانمباڈی کے معروف ڈاکٹر افتخار احمد خصوصی مہمان رہے اس موقعہ پر ڈاکٹر بانگی سما اکبر ایم ڈی ڈی ایم ا نے پاور پرزنٹیشن کے ذریعے ایک سیر حاصل گفتگو فرمائی
اپ نے ہارٹ اٹیک کی عام علامات بیان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہارٹ اٹیک کے شبہات میں طبی امداد کے لیے فورا ڈاکٹرز سے رجوع کریں اور کبھی سینے کے درد کو نظر انداز نہ کریں گھریلو نسخوں پر اکتفانہ کریں اور جب ایسے مریض ڈاکٹرز سے رجوع کریں تو وہ پوری توجہ اور فکر سے ان کا علاج کریں ضرورت ہو تو فورا ماہرین سے مشورہ کرنے سے گریز نہ کریں یا پھر بہ غجلت ممکنہ اسپیشلسٹس تک مریضوں کی رہنمائی فرمایں معمولی دواؤں پر اکتفا نہ کریں مریض اپنے ای سی جی کو اپنے فون پر محفوظ رکھیں اور اپنی صحت پر واجبی خرچ سے تامل نہ کریں آپ نے فرمایا دل کے امراض کےعلاج میں یورپی ممالک میں 50 لاکھ سے سے ایک کروڑ روپے تک خرچ ہو جاتے ہیں ہم خوش قسمت ہیں کہ یہاں ایک لاکھ روپے میں ہم علاج کرنے کے قابل رہتے ہیں اور پھر یہ رقم بھی بڑی حد تک حکومت کے اسکیمس کےمختلف کارڈز کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں لہذا عوام دل کے امراض کے علامات پر مستعدی سے کام لے کر ڈاکٹرز سے رجوع کرنے میں غفلت نہ برتیں اپ نے اس سلسلے میں سارے ڈاکٹرز کی ایک انجمن قائم کرنے پر زور دیا جہاں وہ اپنے اپنے شعبوں سے متعلق معلومات ایک دوسرے سے بانٹ لے سکتے ہیں جس سے ایک عظیم خدمت انجام دی جا سکتی ہے
محترمہ ڈاکٹر نکھت نے پروگرام کی میزبانی کا فریضہ بحسن وخوبی انجام دیا ڈاکٹر بانگی سما اکبر نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے سارے ڈاکٹرز ٹیکنیشنز اور عمایدین شہر کا شکریہ ادا کیا پھر ایک پرتکلف عشایہ کے ساتھ ورک شاپ بحسن وخوبی اختتام پزیر ہوا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں