پرنامبٹ اردو اکادمی کا خصوصی اجلاس

الحمد للہ مورخہ آٹھ اکٹوبر08.10.2025 کو مقامی اسکول،کالج اور مدارس کے اساتذۂ کرام کا ایک خصوصی اجلاس پرنامبٹ اردو اکادمی نے بعد نماز مغرب چارمینار فنکشن ہال میں منعقد کیا
تلاوت کلام پاک اور اردو نظم کے ساتھ جلسہ کا آغاز ہوا. حضرت مولانا ابوبکر زہیر صاحب عمری نے جلسہ کی صدارت فرمائی.اردو اکادمی کے صدر محترم جناب مشتاق احمد صاحب نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا.اردو اکادمی کے نائب صدر حضرت مولانا شاکر احسن صاحب باقوی حفظہ اللہ نے اردو اساتذہ واستانیوں کو اردو زبان میں فصاحت وبلاغت پیدا کرنے کےلۓ کثرت مطالعہ کی طرف توجہ دلائی اور نائب صدر حضرت مولانا دکتور ابو بکر ابراہیم فارس صاحب عمری حفظہ اللہ نے شہر پرنامبٹ کے اردو ذوق حضرات کا تصنیفی خدمات کو تاریخ کے حوالے سے تفصیل سے پیش فرمایا .صدر محترم حضرت مولانا ابوبکر زہیر صاحب عمری حفظہ اللہ نے پرنامبٹ کے نامور صاحب تصنیف اور شہر میں اردو اور فارسی کی ادبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی .
خازن اردو اکادمی مولانا نورالھدی صاحب مفتاحی نے نظامت اور ہدیۂ تشکر پیش کیا .مقامی اساتذۂ کرام اور استانیوں کے علاوہ عمائدین شہر اور اردو اکادمی کے اراکین جناب حفظ الرحمان صاحب.جناب صغیر احمد صاحب نے بھی شرکت فرمائی
صدر اردو اکادمی پرنامبٹ:جناب مشتاق احمد صاحب

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد