نوجوان صنعت کارعامرپاشاہ نے اردو صحافی کی عیادت کی


بیدر۔ 10/نومبر (پریس نوٹ) دودن قبل نوجوان صنعت کاراور سماجی جہدکار جناب محمد عامر پاشاہ نے اردو صحافی اور ادیب وشاعر جناب محمدیوسف رحیم (میرؔبیدری) کی رہائش گاہ موقوعہ پتال نگری بیدر پہنچ کر ان کی عیادت کی۔ اوران کی شالپوشی اور گلپوشی کی۔اس موقع پر نوجوان صحافی عبدالقدیر لشکری بھی موجودتھے۔ واضح رہے کہ جناب عامرپاشاہ صنعت کارہونے کے علاوہ ایک ممتاز سماجی کارکن ہیں، جو خاموشی سے سماجی خدمت انجام دیتے ہیں۔ جہاں کئی ایک منصوبے موصوف کے ذہن میں ہیں وہیں وہ زمین پر اُتر کر کام کرنے کے قائل ہیں۔محمدیوسف رحیم بیدری نے ان سے اپنی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کیلئے کہا۔ جواباًجناب عامر پاشاہ نے بھی یوسف رحیم بیدری سے اپنے اوراپنے کاروبار کے استحکام کے لئے دعا کی گزارش کی۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت