تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب صدرڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نےعزت مآب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، کووی۔ چیژین سے کی ملاقات

تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب صدرڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نےعزت مآب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، کووی۔ چیژین سے کی ملاقات

تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے آج بروز بدھ26 November  نومبر 2025 کو تمل ناڈو کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عزت مآب کووی۔ چیژین سے بالمشافہ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے تین اہم التوا مطالبات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی جن میں:
1. اکیڈمی کے فنڈز کی اجرائی
2. اردو اکیڈمی کے دفتر میں اسٹاف کی تقرری
3. ممبر سیکریٹری اور دیگر انتظامی مسائل کے حل سے متعلق گزارشات
ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے تمام نکات وزیر موصوف کے سامنے پیش کیے۔ وزیر محترم نے پوری توجہ اور سنجیدگی کے ساتھ تمام امور کو سنا اور جلد از جلد ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
یہ خبر اردو حلقوں کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی یقین دلایا کہ اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون آئندہ بھی جاری رہیں گے اور اکیڈمی کی ضروریات پوری کرنے میں کسی قسم کی کمی نہیں رہنے دی جائے گی۔
ملاقات کے دوران، صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں میں موجود اردو شعبہ جات کی موجودہ صورتِ حال اور ان کی ترقی و اہمیت کے بارے میں بھی ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر موصوف نے پیش کی گئی تجاویز نہایت توجہ کے ساتھ سماعت فرمائے اور موصوف نے اعلیٰ تعلیم کے سیکریٹری سے فوری رابطہ کر کے گیسٹ لیکچرر اور پروفیسر کی تقرری کے عمل کو جلد  سے جلد شروع کرنے کی ہدایت دینے کا بھی یقین دلایا۔ یہ ملاقات مستقبل میں اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ ان شاء اللہ، تمل ناڈو حکومت کی جانب سے مزید مثبت اور مضبوط اقدامات کی امید دن بدن تقویت پہنچائے گی۔۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد