نہایت افسوس کا مقام حضرت عزیز بلگامی نہیں رہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون!
نہایت افسوس کا مقام
نہایت ہی افسوس اور دکھ کے ساتھ یہ خبر ملی کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، ادیب اور کالم نگار عزیز بلگامی صاحب آج صبح 28 نومبر 2025 بعد نماز فجر بنگلور میں اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔
ان کی وفات اُردو ادب خصوصاً شاعری کے میدان میں ایک بڑا خلا پیدا کر گئی ہے۔ ان کی آواز، دلنشین ترنم، اور کلام کا معیار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عزیز بلگامی صاحب نے نعت، غزل، اور اسلامی ادب کے حوالے سے جو گراں قدر خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی حسنات کو قبول فرمائے اور سیئات سے درگزر فرمائے۔ ان کے تمام لواحقین، پسماندگان، اور محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں