اکامہادیوی وومنس ڈگری کالج بیدرمیں جوش وخروش کے ساتھ عالمی یوم اردو اور یوم تعلیم منایاگیا

اکامہادیوی وومنس ڈگری کالج بیدرمیں جوش وخروش کے ساتھ 
عالمی یوم اردو اور یوم تعلیم منایاگیا 
بیدر۔ 11/نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری)11/نومبر کو امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش کو یوم تعلیم اور شاعر ِ مشرق علامہ اقبال کی پیدائش پر ہونے والے ”عالمی یوم ِ اردو“ایک ساتھ اکامہادیوی وومنس ڈگری کالج بیدر میں منایاگیا۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب سید محمد حسینی مؤظف ٹیچر اور محب اردو نے مولانا ابوالکلام آزاد کی ادبی خدمات، جدوجہد آزادی میں ان کے رول اور ملک کے لئے قربانیوں اور انسانیت کے لئے کی گئی ان کی کاوشوں کاحوالہ دیتے ہوئے کالج کی طالبات کو بڑے ہی موثر انداز میں سمجھایا۔ انسانیت، قومی بھائی چارہ اوریوجی سی پر بات کرتے ہوئے اردوزبان کی مٹھاس، 
اس کے فروغ اور زبان سے چاہت اور محبت کادرس دیا۔ انھوں نے کہاکہ کوئی زبان کاتعلق کسی ایک فرقے سے نہیں ہوتا۔ ہمیں اردو زبان کے ساتھ ساتھ دیگر زبانیں بھی سیکھناچاہیے۔ جلسہ کی صدارت کررہیں اکامہادی وومنس ڈگری کالج بیدر کی پرنسپل محترمہ رنجنا پاٹل نے طالبات کو اردو زبان کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کو اچھی سنگت اور اچھی صحبت اختیار کرنے کی تلقین کی اور موبائل سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کو کہا۔ ”عالمی یوم ِ اردو“ اور ”یومِ تعلیم“ جلسہ کا آغاز لبنیٰ مرجان کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ فردوس نورین نے ”اردو زبان کی اہمیت“ پر اپنامضمون پیش کیا۔ طالبہ ذوفشاں نے ترانہ ء اردو گایا۔ جلسہ کی نظامت صدرشعبہ ء اردو ڈاکٹر محمد منہاج الدین نے عمدہ طریقے سے نبھائی۔ مہمانوں کاشکریہ لیکچرر فلک انجم نے کیا۔ اس تقریب میں کالج کے تمام اساتذہ موجودتھے۔ جن میں صدرشعبہ ء انگریزی ڈاکٹر پروین کمار اور لیکچررودیا ساگر نے اس جلسہ کے انعقاد میں بھرپور ساتھ دیا۔ آخر میں طالبات میں چاکلیٹ تقسیم کئے گئے۔ قومی ترانے پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔اس بات کی اطلاع ڈاکٹر محمدمنہاج الدین نے دی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد