گلبرگہ شریف کے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار اور ڈاکٹر منظوردکنی کی بیدر آمد

گلبرگہ شریف کے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار اور ڈاکٹر منظوردکنی کی بیدر آمد 
بیدر۔ 11/نومبر (پریس نوٹ) محب ِ اردو، معروف جہد کار، ضلع گلبرگہ اور دیگر اضلاع کے ایوارڈیافتہ خواجہ فریدالدین انعامدار اور گلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منظوراحمددکنی کے علاوہ نوجوان ایوارڈیافتہ جناب سراج الدین انعامدار نے 10/نومبر کوگلبرگہ شریف سے بیدر پہنچ کر شاعر وادیب اور اردو صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی صحت کی موجودہ کیفیت دریافت کی۔ان کی شالپوشی اور گلپوشی کی۔ تحفہ میں گلبرگہ کی مال پوری اور پھل پیش کئے۔ تقریباً دوگھنٹہ سے زائد ملاقات میں اردو ادب اور اردو صحافت کے موضوعات زیر بحث آئے۔ اردو والوں کیلئے کرنے کے کام خصوصاً یونیورسٹیوں میں صرف شعبہ ء اردو ہی نہیں بلکہ دیگر ڈپارٹمنٹ پر بھی نظر رکھناضروری ہوجاتاہے۔ صرف شعبہ ء اردوکے لئے کام کرنا درست نہیں۔ دیگر زبانیں بھی ہماری ہیں۔ اسی طرح اردو والے مشاعروں سے ہٹ کر بھی کام انجام دینا چاہیے۔ اردو صحافیوں سے ہماراتعلق بڑھے۔ اسی طرح اردو صحافت کی ترقی ہمارے پیش نظر ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر منظوراحمد دکنی نے میرؔ بیدری کی دکنی شاعری کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہماراعلاقہ کلیان کرناٹک دکنی زبان اور دکنی شاعری کامرکز ہے۔ جس کی طرف شعراء کی توجہ کم کم ہے۔ اردو شعراء کو چاہیے کہ وہ دکنی شاعری پر بھی توجہ دیں۔ جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے اردو زبان کی ترقی سے متعلق کئی ایک باتیں پیش کیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد