بسواکلیان میں منعقدہ صوفی سنت کانفرنس
بسواکلیان میں منعقدہ صوفی سنت کانفرنس کی عظیم الشان کامیابی پر
مشائخین، علمائے کرام، ماہرسیاسیات اور ماہرتعلیم وعوام سے جناب حیدرولی کا اظہا رتشکر
بیدر۔ 9/ڈسمبر (پریس ریلیز) درگاہ شریف حیدرولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ کے سجادہ نشین اور بسواکلیان میں 1500سالہ عید جشن ِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر منعقد ہوچکی ایک بابرکت اور عظیم الشان صوفی سنت کانفرنس کے صدرحضرت سید شاہ حیدرولی اللہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے صوفی سنت کانفرنس کے گرینڈ Success ہونے پراللہ تعالیٰ، آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اولیاء اللہ کی شکرگذاری کو ذہن ودل میں رکھتے ہوئے دور دور سے اس کانفرنس میں خطاب کرنے کیلئے تشریف لانے والے مختلف مذہبی، سماجی، تعلیمی اور سیاسی رہنماؤں کاشکریہ اداکیاہے۔اور کہاہے کہ اس صوفی سنت کانفرنس کو پوری عقیدت کے ساتھ سننے آئے ہوئے بیدر، ہمناآباد چٹگوپہ، بھالکی، اوراد،نیلنگہ، گلبرگہ، حیدرآباد، لاتور، اودگیر کے علاوہ بسواکلیان کی مقامی عوام کاشکریہ اداکرتاہوں کہ وہ شدید سردی کے باوجود صوفی سنت کانفرنس میں شریک رہ کردنیا جہاں کو امن وشانتی کا پیغام بسواکلیان کی سرزمین سے دِیاہے۔اللہ تعالیٰ اس پیغام کوقبول فرمائیں۔ خواتین، محکمہ ء پولیس اور دیگر محکمہ جات کا بھی انھوں نے شکریہ اداکیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں