ادارہ ادب اسلامی، آمبور کے زیرِ اہتمام پروقار مشاعرے کا انعقاد

ادارہ ادب اسلامی، آمبور کے زیرِ اہتمام پروقار مشاعرے کا انعقاد

آمبور (نمائندہ): مورخہ 20 دسمبر 2025ء (بروز ہفتہ)، IIC کوٹے بنگلہ، آمبور میں "ادارہ ادب اسلامی، آمبور" کے زیرِ اہتمام ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جو ادبی حلقوں میں خاص دلچسپی کا باعث بنا۔

​تقریب کی صدارت مدرسہ دینیات ایڈیڈ گورنمنٹ اسکول آمبور کے معلم جناب وی محمد عرفان صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض جناب نمازی عبدالکریم عارف صاحب (سکریٹری ادارہ ادب اسلامی، وانمباڑی) نے بحسن و خوبی انجام دیے اور اپنی برجستہ نظامت سے محفل کو رونق بخشی۔

​تقریب کا باوقار آغاز عزیزم سید افضل کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد طالب علم حافظ محمد ذکی نے بارگاہِ رسالتﷺ میں نعت کا نذرانہ پیش کر کے سامعین پر رقت طاری کر دی۔

​مشاعرے میں مقامی و بیرونی شعراء کرام نے اپنے تازہ کلام سے سامعین کو مسحور کیا۔ شعراء کی فہرست درج ذیل ہے:

  • ​جناب فضل اللہ انترجامی صاحب
  • ​جناب شاکر احسن باقوی صاحب
  • ​جناب گلزار احمد کاشف صاحب
  • ​جناب انور ترپاتوری صاحب
  • ​جناب ہدایت اللہ حاضر صاحب
  • ​جناب کلکی عبدالغفور ساجد صاحب
  • ​جناب عطاء الرحمن عطا صاحب
  • ​جناب اصلپے امتیاز احمد شاد صاحب
  • ​جناب امتیاز احمد فہم صاحب
  • ​عزیزم مسرور علی عیان
  • ​جناب نمازی عبدالکریم عارف صاحب

​اس موقع پر اساتذہ شعراء کا کلام طالب علم محمد افضل، حافظ متور محمد ذکی، جناب آصف نعمان صاحب (سکریٹری ادارہ ادب اسلامی، شاخ آمبور) اور جناب اپاپلے اشفاق احمد صاحب (صدر ادارہ ادب اسلامی، وانمباڑی) نے نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

​تقریب کا اختتام طالب علم مسرور علی عیان کے کلماتِ تشکر پر ہوا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد