این دھرم سنگھ کرکٹ ٹورنمنٹ کا آج سے آغاز، چندر سنگھ کریں گے افتتاح
این دھرم سنگھ کرکٹ ٹورنمنٹ کا آج سے آغاز، چندر سنگھ کریں گے افتتاح
بیدر۔ 15/ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر این دھرم سنگھ کی یاد میں 9واں کرکٹ ٹورنامنٹ 16/ دسمبر سے شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا ہے، بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے لیڈرجناب چندر سنگھ جو ٹورنامنٹ کے منتظم بھی ہیں، 16/ڈسمبر کو صبح 10 بجے این دھرم سنگھ کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کریں گے۔اس ٹورنمنٹ کے بارے میں بتایاگیاہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے کل 32 کرکٹ ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔16/ڈسمبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنمنٹ کا فائنل میچ 24 دسمبر کو شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جناب چندر سنگھ نے بتایاکہ جیتنے والی ٹیم کو 1 لاکھ روپے ملیں گے، ساتھ میں ٹرافی دی جائے گی۔، رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار نقد اور ٹرافی عطا کی جائے گی۔بہترین بلے باز اور بہترین باؤلر کو انعام دیا جائے گا۔ہر میچ 8 اوورز کا ہو گا جبکہ سیمی فائنل اور فائنل 10 اوورز کا ہو گا۔ معروف لیڈر چندر سنگھ نے بڑی تعداد میں کھیل شائقین سے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں