سینٹ پال میتھوڈسٹ سنٹرل چرچ بیدر کا فٹ پاتھ کرسمس تک آیا تیار ہوگا؟وزیر رحیم خان، چیرمین بلدیہ محمدغوث اور کونسلر جاشوافوری توجہ دیں

سینٹ پال میتھوڈسٹ سنٹرل چرچ بیدر کا فٹ پاتھ کرسمس تک آیا تیار ہوگا؟
وزیر رحیم خان، چیرمین بلدیہ محمدغوث اور کونسلر جاشوافوری توجہ دیں 

بیدر۔ 18/ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدرشہر کے منگل پیٹھ میں واقع تقریبا ًسواسوسالہ تاریخ رکھنے والے سینٹ پال میتھوڈسٹ سنٹرل چرچ کے ایک جانب فٹ پاتھ کی تعمیر ہورہی ہے،لیکن کہاجارہاہے کہ وہ تعمیر اچانک روک دی گئی ہے یاکسی وجہ سے رک گئی ہے۔ ایک ایسے وقت جب کہ 25/ڈسمبر کو کرسمس ہے اور نیاسال 2026؁ء شروع ہونے والا ہے، ایک طرفہ تعمیر کئے جارہے فٹ پاتھ کی تعمیر کوروکنا کون سی دانشمندی ہے۔ عموماً تہواروں کے موقع پر ایسے کام تیزی سے انجام دئے جاتے ہیں لیکن یہاں ایسا کچھ دیکھنے کومل نہیں رہاہے۔ حیرت تو اس بات کی ہے،ریاست میں مینارٹیز کی حکومت ہے اور بیدر میں بھی مینارٹیزکانمائندہ رکن اسمبلی ہے جو اتفاقاً وزیر بھی ہے۔ تو ایسے میں جناب ِ وزیر رحیم خان صاحب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ چرچ کے پاس بننے والے فٹ پاتھ کے کام کوفوری طورپر مکمل کرائیں۔ اور کام پختہ ہو۔ خستہ کام نہ ہوکہ چارپانچ مہینے میں ہی فٹ پاتھ خراب ہوکر رہ جائے۔ اور اس سے اہم بات یہ ہے کہ سینٹ پال میتھوڈسٹ سنٹرل چرچ وارڈ نمبر 35میں آتاہے اوراس وارڈ کے کونسلر مبینہ طورپر جناب جاشوا ہیں اور وہ بھی کرسچین ہیں یعنی ان کاتعلق بھی مینارٹی سے ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ کونسلر، رکن اسمبلی، سے لے کر ریاستی حکومت تک جب مینارٹیز کی ہوتب بھی کام اگر رک جائے تو اس کو کیا کہیں گے؟۔ وارڈ نمبر 35کے افراد کاکہناہے کہ جب تک ہمارے کونسلر جاشوا نیند سے جاگیں گے نہیں کام ہوگانہیں۔ ایک اور اعتراض کیاگیاہے کہ فٹ پاتھ کے ساتھ جو ڈرین (نالی) بنائی جارہی ہے اس کا کوئی آؤٹ لیٹ نہیں ہے۔ تو پھرنالی کا پانی کہاں جاکر جمع ہوگا۔ ایک اور صاحب نے بتایاکہ تہوار جب آتے ہیں تو پہلے سے میونسپلٹی ان مقامات کو صاف ستھرا کرتی ہے۔ لیکن چرچ کے اطراف کے میدان اور دیگر مقامات پر اس قدرکچرا ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے اچھا نہیں لگتا۔ تیس چالیس سال پہلے کی اس علاقے کی خوبصورتی اب ختم ہوتی جارہی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بلدیہ چیرمین جناب محمدغوث (مینارٹی) اس طرف فوری توجہ کرتے ہوئے منگل پیٹھ میں واقع قدیم چرچ کے اطراف صفائی کاانتظام کریں اور کونسلر جاشواکے علاوہ وزیر بلدی نظم ونسق جناب رحیم خان سے بھی وارڈ کی عوام نے فٹ پاتھ کو25/ڈسمبر سے قبل مکمل کروانے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد