پوجا صرف اک خدا کی ہوتی ہے

نظم ”پوجا صرف اک خدا کی ہوتی ہے“
(مسلمانوں کو سورج اور دریاؤں کی عباد ت کا مشورہ دینے والے 
آرایس ایس سربراہ دتاتریہ ہوسابلے کی نذر)
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک 

ہوسابلے جی کیسے آپ ہیں ذرا بتائیں تو
نہیں یہ اچھا دیش واسیوں کوپھر ستائیں تو 

گلوں کودور کرنا، شکوے بھی ہٹانا چاہیے 
شدید سوچ ہوتو خود کو بھی بچانا چاہیے

یہ مشورہ کہ دریا کی عبادتیں کریں یہ میم 
کہ سوریہ کی پوجا میں مضائقہ کہاں مقیم 

یقیں کریں کہ پوجا صرف اک خدا کی ہوتی ہے 
وگرنہ ہاتھ سرپہ رکھ کے یہ عوام روتی ہے 

جولائقانِ احترام ہے، ہے احترام بھی 
یہ سوریہ بنایا رب نے، دے لو کوئی نام بھی 

بنائی جو گئی ہے چیز اس کی پوجا کیسے اب؟
کہ پوجااور عبادتیں خدا کے واسطے ہیں سب

مرا دھرم ہے اعلیٰ اس کاادنی، اس سے بچناہے 
نہیں ہے بات اچھی، اس کو چھوڑ دینا اچھا ہے 

صحیح پوجا تو بنانے والے کی ہوئی ہے یار
زمیں کوآسماں کو جو بناتاہے، اُسی سے عار 

چلو تم آؤ اک خدا کی اور، جلدی سے چلو 
خدا کو مان لو اَحد ہے، شرک سے ذرابچو

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت