اردووالوں کو باخبر رکھنے کے لئے ہماری تنظیم خبروں کی زیادہ اشاعت پر زوردیتی ہے
اردووالوں کو باخبر رکھنے کے لئے ہماری تنظیم خبروں کی زیادہ اشاعت پر زوردیتی ہے
کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے اجلاس سے صدرمحمدیوسف رحیم بیدری اور سکریڑی محمدعمران خان کاخطاب
بیدر۔ 25/ڈسمبر (پریس نوٹ) کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کا اجلاس جناب محمدیوسف رحیم بیدری صدر اسوسی ایشن کے مکان موقوعہ پتال نگری بید رمیں ان ہی کی زیر صدارت
منعقد ہوا۔ ایجنڈا کے مطابق پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ مولانا مفتی محمد افسرعلی نعیمی ندوی صاحب نے قرآن کی تلاوت کی۔ بعدازاں ”صحافیوں کے مسائل“ پر بات کرتے ہوئے عبدالقدیر لشکری نائب صدر اسوسی ایشن نے بتایاکہ خبروں کی اشاعت کسی وجہ سے نہیں ہوتی ہے تو لوگ اردو اخبارات کو چھوڑ کرسوشیل میڈیا کے ذریعہ اپنی بات پہنچانے لگے ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ صحافیوں کوناسمجھ سماج سے کچھ مسائل ہیں۔ یہ وہ سماج ہے جو ایڈیٹر کے اختیارات کو سمجھنے تیار نہیں ہے۔ لہٰذا سماج کی صحافتی تربیت بھی ضرورت ہے۔ ”خبروں کی اشاعت کیلئے متعلقہ اخبارات کارویہ“ عنوان پر شرکاء نے بات کی۔اور کئی شکایات کا انبار لگایا۔ ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر (گلبرگہ) نے دریافت کیا کہ ادارہ جاتی خبروں کو کس طرح بناناچاہیے۔ جس کاجواب کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے صدر جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے بڑی خوبی اور مہارت سے دِیا۔ ”ترجمہ کے مسائل“عنوان پر صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے بات کی اور بتایاکہ AIکے اس دور میں انسانی ترجموں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
مشینی تراجم میں بے شمار غلطیاں ہوتی ہیں۔ انھوں نے آج کے دواردو اخبارات کی سرخیوں میں ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ”مشینی تراجم ہاں کو نہیں اور نہیں کوہاں لکھنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ لہٰذا مشینی تراجم کو دیکھ دِکھاکرہی اس سے ملنے والی ترجمہ شدہ خبرشائع کرنا اخبارات کافرض ہے۔ پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان نے اسی طرح کی ایک خبر شائع کی جس کے بعد مشینی ترجمہ کی پہنچ کھل کرسامنے آگئی۔ہمارے صحافیوں کو چاہیے کہ وہ راست ترجمہ کرنے کی خوبیوں سے خود آراستہ ہوں“”ضلع بیدر میں بننے والی صحافتی تنظیموں کاحال“عنوان پر بھی کئی ایک باتیں سامنے آئیں۔ اور جو تنظیمیں ایمانداری سے صحافتی فرائض نبھارہی ہیں، ان کاساتھ دینے اور خالی خولی بننے والی تنظیموں سے بچنے کی تلقین کی گئی۔جناب محمد فراست خان عرف عمران خان سکریڑی کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ”اسوسی ایشن کی تجدید باقی ہے۔ جو اردو صحافی مذکورہ اسوسی ایشن سے وابستہ رہنا چاہتے ہیں وہ رابطہ کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ عنقریب ہماری اس اسوسی ایشن کی تجدید ہوگی“جناب ِ صدریوسف بیدری نے اپنی صدارتی تقریر میں کہاکہ ”اللہ کاکرم ہے اور آپ تمام کی دعاؤں کی بدولت میں صحت یابی کی جانب رواں دواں ہوں۔ ہم اردو صحافیوں کی اس تنظیم کوآگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے فرائض ہمیں انجام دیناہے۔ خبریں آدمی کوباخبر بناتی ہیں۔ اردووالوں کو باخبر رکھنے کے لئے ہماری تنظیم خبروں کی زیادہ اشاعت پر زوردیتی ہے، دیتی رہے گی۔ انھوں نے اوراد، بھالکی، ہلی کھیڑ (بی) میں نامہ نگاروں کی ضرورت پر زور دیا۔ جواشخاص صحافتی پیشہ سے وابستہ ہوناچاہتے ہیں، ان کے ہم اور اردو اخبارات منتظر ہیں۔ جنا ب سراج الحسن شادمان اور فوٹوگرافر محمد سلطان بھی موجودتھے۔ اس موقع پر مولانامحمدافسرعلی ندوی نعیمی کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کی صحافتی ترقی کو سراہا۔ جناب محمدعبدالقدیر لشکری نائب صدر اسوسی ایشن کے اظہار تشکر پر اجلاس اختتام کوپہنچا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں