پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد
پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد
پرنام بٹ (نمائندہ خصوصی) — پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست بروز جمعہ، 26 دسمبر 2025ء، بعد نمازِ مغرب TIET ہال، پرنام بٹ میں منعقد ہوئی۔ ادبی ذوق و شوق سے لبریز اس محفل کی صدارت عالی جناب مولانا حافظ عبدالحمید صاحب عرشی نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض مولانا شاکر احسن باقوی نے انجام دیے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر آوارم عبدالحکیم صاحب تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد شعرا نے اپنے منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ جامعہ دارالاسلام عمرآباد سے تشریف لانے والے طلبہ شعرا اور مقامی شعرا میں مولانا حافظ عبدالحمید عرشی، ابراہیم ابوبکر فارسی عمری، شاکر احسن باقوی، شفیق احمد شفیق اور ایک طالبِ علم شامل تھے۔
شہر وانمباڑی سے تشریف آور شعرا میں گلزار احمد کاشف، ہدایت اللہ حاضر، امتیاز احمد امتیازی، عطا الرحمن عطا، نمازی عبدالکریم عارف شامل رہے۔ اس موقع پر گلزار احمد گلزار نے استاد شاعر کا کلام سنا کر محفل کو مزید جِلا بخشی۔
آخر میں ابراہیم ابوبکر فارسی عمری کے ہدیۂ تشکر کے ساتھ یہ ادبی نشست خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے اس کامیاب آغاز پر منتظمین کو مبارک باد دی اور آئندہ نشستوں کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں