عبدالعلی محی الدین قادری سے ملاقات اور تہنیت
عبدالعلی محی الدین قادری سے ملاقات اور تہنیت
بیدر۔ 28/ڈسمبر (پریس نوٹ) ایک نوجوان شاعر جناب ملک محی الدین کا چند سال قبل اچانک انتقال ہوگیا۔یہ اردو ادب خصوصاً بیدر کے لئے ایسا سانحہ تھاکہ آج تک بھی بیدر کی اردو برادری سنبھل نہیں سکی۔ پانچ دن قبل ملک محی الدین کے اکلوتے فرزند شاہ عبدالعلی محی الدین قادری کی شادی خانہ آبادی میں شرکت نہیں ہوسکی۔آج اتوار کو ملک محی الدین مرحوم کی اہلیہ اور بچوں کی رہائش گاہ پہنچ کرشاعروادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے اپنے دوست کے فرزند نوشہ انجینئر عبدالعلی کی شالپوشی، گلپوشی کی۔انھیں مٹھائی کھلاکر اپنی تازہ ترین چار تصنیفات دی گئیں۔ نوشہ نے کچھ سال قبل لکھی گئی رپورتاژ”راوی“ بھی طلب کی جس میں ان کے والد محترم ملک محی الدین پر لکھاہوا رپورتاژ شامل ہے۔ وہ بھی فوری طورپر فراہم کیاگیا۔ یوسف رحیم بیدری نے اپنے مرحوم دوست کیلئے دعائے مغفرت کی اور عبدالعلی کی بہتر ازدواجی زندگی کے لئے دعا ؤں سے نوازا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں