چچا غالب ؔمیرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
چچا غالب ؔ
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
(غالب ؔکے یوم ِپیدائش 27/ڈسمبر 2025ء کے موقع پر)
جب کہ پیدا ہوئے چچا غالبؔ
شاعری میں جیے چچا غالب ؔ
علم سے آدمی کی ہے پہچان
جانے کتنا پڑھے چچا غالب ؔ
سب کے دیکھو حواس پر چھائے
راج کرتے رہے چچا غالبؔ
ان کے تھوڑے خطوط غائب ہیں
کس کولکھے رہے چچا غالبؔ
دائرہ تنگ ہو جب اُردو کا
کیا پلے او ربڑھے چچا غالب ؔ
فارسی میں چلا نہ سکہ پھر
بن کے اُردو رہے چچا غالبؔ
پھر بھی خواری نصیب میں پائی
لینے پنشن چلے چچا غالب
وہ تو بھارت رتن کے ہیں حق دار
نام ایسا کرے چچا غالب ؔ
مرنے کی آرزو رہی ان کو
کیسی خواہش کرے چچا غالب ؔ
میر ؔکا کہناہے یہی لوگو
ہوکے غالب رہے چچا غالب ؔ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں