سابق MLC اروندکمارارلی نے خانہ بدوشوں کے ساتھ 59/ویں سالگرہ منائی
سابق MLC اروندکمارارلی نے خانہ بدوشوں کے ساتھ 59/ویں سالگرہ منائی
بیدر۔ 18/ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اور سابق رکن قانون سازکونسل (ایم ایل سی) جناب اروندکمارارلی نے آج جمعرات 18/ڈسمبر کو اپنی 59/ویں سالگرہ خانہ بدوش مردو خواتین اور بچوں کے ساتھ منائی۔ تفصیلات کے بموجب شہر بیدر کے مضافات میں واقع نوآباد میں قیام پذیر خانہ بدوشوں کے عارضی ٹینٹوں پر آج اروندکمارارلی پہنچے اور ہر فردکے ٹینٹ کے پاس جاکر ان میں گرم کمبل تقسیم کرتے ہوئے اپنی سالگرہ منائی۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سروجا ارلی بھی موجودتھیں۔ اس موقع پر اروندکمارارلی سابق MLCنے بتایاکہ بیدر کی سردیاں شدید ہیں۔ پوری ریاست میں ہماراضلع سب سے سرد ہے۔ ہم اپنے پختہ مکانوں میں آرام سے سردیوں کی راتیں گزار رہے ہیں جب کہ ان خانہ بدوشوں کے ہاں گرمی حاصل کرتے ہوئے خود کواور بچوں کو سردیوں سے بچانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ ویسے کچھ تنظیمیں ان تک پہنچ رہی ہیں۔ میں نے بھی مناسب سمجھاکہ ان کے ٹنٹ نما جھونپڑیوں تک پہنچ کر ان کے ساتھ اپنی سالگرہ مناؤں۔ انھوں نے اپنی اہلیہ کی جانب دیکھااور کہاکہ میں اورمیری اہلیہ نے طئے کیاکہ اِمسال خانہ بدوش قبیلہ کے ساتھ سالگرہ منائی جائے۔ اس موقع پر مجھے میری اکلوتی بیٹی یاد آرہی ہے۔وہ بنگلورو میں امتحان لکھ رہی ہے۔ امتحان نہ ہوتے تو وہ بھی میرے ساتھ ان خانہ بدوشوں کے ساتھ میری سالگرہ مناتی۔میری بیٹی نہایت ہمدرد لڑکی ہے۔میں ان بچوں میں اپنی بیٹی تلاش کررہاہوں۔ بیٹی تو بیٹی ہوتی ہے۔ چاہے غریب کی ہویاامیر کی۔ سیاست دان کی ہویا خانہ بدوش کی۔ ہمیں بیٹیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کے کپڑوں کا،ان کے کھانے کا، ان کی تعلیم اور ان کے مستقبل کا۔ جو کوئی بیٹیوں کے ساتھ کھلواڑے کرے گاوہ ہمارے دیش میں پنپ نہیں سکے گا۔ موصوف کااشارہ شاید بہار کے تازہ ترین واقعہ کی طرف ہوگا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں