جینئس ایجوکیشنل ایکسپو2026 ء بحسن وخوبی پایہ ء تکمیل کوپہنچا
جینئس ایجوکیشنل ایکسپو2026 ء بحسن وخوبی پایہ ء تکمیل کوپہنچا
بیدر۔ 27/جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری)جینئس ایجوکیشنل ایکسپو2026ء بھر پور کامیابی کے ساتھ مرزا کامپلکس، نئی کمان بیدر میں منعقد ہوا اوربچوں میں اسنادات کی تقسیم کے ساتھ بحسن و خوبی پایہ ء تکمیل کو پہنچا۔ یہ دو روزہ شاندار ایونٹ ۶۲ اور ۷۲ جنوری ۶۲۰۲ کو رکھا گیا تھا، جہاں بچوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں،پیش کش کی اپنی سطح کی علمی صلاحیتوں اورجانوروں،کھانے پینے کی اشیاء اور نمازوں سے لگاؤکا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا گیا۔محمد عبد الجمیل چیرمین جینئس گروپ نے اس موقع پر بتایا کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں یہ موقع عطا فرمایا کہ ہم بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں اور والدین کے سامنے ان کی ذہنی ترقی کو پیش کر سکیں۔ہمارے دوستوں اور ہمدردوں نے وقت نکال کر ایکسپو کامشاہدہ کیا۔ اور ہماری بامعنی حوصلہ افزائی فرمائی۔ جینئس کڈز کلب ہمیشہ سے ہی بچوں کی بہترین تربیت اور شخصیت سازی کے لئے کوشاں رہا ہے، سال بھر مختلف سرگرمیوں، مقابلوں اور پروگراموں کے ذریعے ہم بچوں میں بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور یہ ایکسپو اس محنت کا سب سے شاندار اور کامیاب نتیجہ تھا۔موصوف نے دل کی عمیق گہرائیوں سے والدین، سرپرستوں، اسٹاف، اردو اخبارات کے ایڈیٹرس، صحافیوں اور سوشیل میڈیا کے احباب کا شکریہ اداکیا۔ انشا اللہ آئندہ بھی جنیئس کڈز کلب بچوں کی تعلیمی رہنمائی اور انسانی ذہن کی ترقی وترویج کے لئے پر عزم رہے گا۔ جینئس کڈز کلب ایک طرح کاپری اسکول ہے۔ ایسے طلبہ جن کی عمر 3 سال ہے، وہ جینئس کڈز کلب میں داخلہ لے سکتے ہیں۔دیگر معلومات 7829197180پر رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ جینئس ایجوکیشنل ایکسپو 2026ء کو مرزا کامپلکس کی اپوری منزل پر بڑے پیمانے پر سجا سنوار کر پیش کیاگیاتھا۔ کچھ پریاں بنی تھیں۔ڈاکٹر امبیڈکر بنے کھڑے تھے۔ انسپکٹر ایک اورایک ڈاکٹر بنی تھیں۔ کوئی خانہ کعبہ انگریزی میں سمجھارہی تھی اور کوئی پھلوں اور نظام شمسی کی افادیت بتارہے تھے۔ بہرحال آخر میں ان ننھے منے بچوں کو توصیفی اسنادات سے بھی نوازا گیا۔ یہ توصیفی اسنادات آنے والے مہمانوں کے ہاتھوں سے دئے گئے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں