اولاد حضور پیران پیرؓ ، شأن دکن حضرت سید شاہ یوسفؒ رکن الدین تولہ قادری البغدادی رحمہ اللہ گلبرگہ شریف کے 617 واں عرس مبارک کا اہتمام

اولاد حضور پیران پیرؓ ، شأن دکن حضرت سید شاہ یوسفؒ رکن الدین تولہ قادری البغدادی رحمہ اللہ  گلبرگہ شریف کے 617 واں عرس مبارک کا اہتمام*
*سجادہ نشین قبلہ کا حیدرآباد میں صحافتی بیان*-
حیدرآباد - 29 /جنوری ( مولانا محسن پاشاہ کا پریس نوٹ ) سجادہ نشین بارگاہِ روحانی مرکز رکن الدین تولہؒ گلبرگہ شریف حضرت علامہ مولانا مفتی ڈاکٹر سید شاہ محمد انوار حسینی مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ نے آج حیدرآبا شہر میں ایک صحافتی بیان میں بتایاکہ نبیرہء حضرت پیران پیرؓ ،حضرت سید شاہ یوسف رکن الدین تولہؒ گلبرگہ شریف کے 617 ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقاریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ حسب عملدر آمد قدیم منعقد ہوں گی۔ ہزاروں ممتاز علماء کرام ، مشائخ عظام ، سیاسی سماجی ملی قائدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد عرس شریف تقاریب میں شرکت کرتے ہیں -تقاریب عرس شریف کی سرپرستی اورخصوصی شرکت کے لئے معروف علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا حافظ ڈاکٹر سید محمد علی الحسینی صاحب قبلہ مدظلہ ( سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودرازؒ ، گلبرگہ شریف و صدرنشین کرناٹک وقف بورڈ ) کی خصوصی آمد ہوگی ، جن کی موجودگی عرس شریف  کی روحانی فضاء کو مزید بابرکت بنائے گی -2 / فبروری 2026 ء بروز پیر تقریبِ صندل مالی بعد نمازِ عشاء ادا کی جائے گی جبکہ رآت تقریباً 11 / بجے خصوصی محفل منعقد ہوگی ۔3 / فبروری بروز منگل بعد مغرب جشنِ چراغاں جبکہ بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ، اس موقع پر روح پرور محفلِ سماع و دف کا اہتمام ہوگا - زائرین و عقیدت مندوں کے لئے لنگرِ عام کا بھی وسیع تر انتظام کیا جارہا ہے۔4 / فبروری بروز چہارشنبہ بعد نمازِ فجر خصوصی زیارت کا سلسلہ ہوگا جس میں عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔عرس شریف تقاریب کی تمام تقریبات کے انتظامات حضرت علامہ مفتی ڈاکٹر سید شاہ محمد انوار حسینی قادری نظامی کی نگرانی میں کئے جا رہے ہیں ، جبکہ دیگر ذمہ داران بھی خدمت  عرس شریف تقاریب میں مصروف ہیں منتظمین نے عشقان اولیاء اللہ ، عوام الناس بالخصوص عقیدت مندوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرس مبارک اولیاء اللہ سے روحانی وابستگی کو تازہ کرنے اور باہمی محبت و بھائی چارے کو فروغ دینے کا بہترین و زرین موقع ہوتا ہے جس میں امن و نظم و ضبط برقرار رکھنے اور انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بھی خواہش کی گئی ہے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت