اُترپردیش کے ڈاکٹر دانش ؔاثری کی بیدر آمد

اُترپردیش کے ڈاکٹر دانش ؔاثری کی بیدر آمد 
بیدر۔ 3/جنوری () سہ ماہی اردو ”ادبستان“ مؤناتھ بھنجن (اترپردیش) کے ایڈیٹر اور نوجوان شاعر ڈاکٹر دانش ؔ اثری نے آج ہفتہ کو بیدر کادورہ کیا۔ یہاں کے قلعہ ارک کو دیکھا۔ ادبی شخصیات میں ملک گیر شہرت یافتہ افسانہ نگار محترمہ رخسانہ نازنین سے ملاقات کے بعد شاعروادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری کی رہائش گاہ موقوعہ پتال نگری، گولہ خانہ بیدر پہنچے۔ ان کے ساتھ اردو کے استاد جناب سید راشد موجودتھے۔ ڈاکٹر دانش ؔ اثری سے ادب کے مختلف چھوٹے چھوٹے موضوعا ت پر بات ہوئی۔ بعدازاں محمدیوسف رحیم بیدری نے ڈاکٹر دانش ؔاثری کی آمد پران کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کے ادبی کام کو سراہا۔دانش اثری کاسہ ماہی ”ادبستان“ 500سے زائد صفحات کا ہواکرتاہے۔ جس میں بیدر کے قلمکار بھی حصہ لیتے ہیں۔ محمدیوسف رحیم بیدری نے اپنی کچھ کتابیں انھیں تحفتہ ً پیش کیں۔ جس کو شکریہ کے ساتھ قبول کرلیاگیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد