ٹی یو ڈبلیو جے یو کا صدر ریاستی دفتر ٹی یو ڈبلیو جے یو، خانقاہِ حقانیہ، حیدرآباد میں ہنگامی اہم اجلاس

ٹی یو ڈبلیو جے یو کا صدر ریاستی دفتر ٹی یو ڈبلیو جے یو، خانقاہِ حقانیہ، حیدرآباد میں ہنگامی اہم اجلاس-*
*صحافت ، امنِ معاشرہ اور عوامی مسائل پر تفصیلی غور و خوض**
حیدرآباد-11/جنوری(راست) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین ( TUWJU )  کا ایک اہم ہنگامی اجلاس آج 11/جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر مرکزی صدر دفتر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین ( ٹی یو ڈبلیو جے یو ) تاریخی خانقاہِ حقانیہؒ ، حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینئر صحافی و ریاستی صدر مولانا الحاج شأن صحافت ڈاکٹر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ نے کی جبکہ شہر و اضلاع سے وابستہ اردو صحافیوں ، میڈیا نمائندوں اور تنظیمی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی- اجلاس کا آغاز اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی ریاستی سیکریٹری یونین کی قراءت کلام پاک سے ہوا- مفتی محمد رئیس الدین قاسمی ریاستی جنرل سیکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے یو نے اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ ابتداء ہی سے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین اردو صحافیوں کیلئے حکومت تلنگانہ سے تمام محکمہ جات میں بھرپور سعیء پیہم کرتے ہوئے مؤثر و ثمر اور کامیاب جدوجہد کرتے آرہی ہے تلنگانہ ہائ کورٹ سے رجوع ہوکر جو نمائندگی کی گیء تھی الحمدللہ تاحال کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے ہوئے اردو صحافیوں کی نیک نامی سے بلندیوں تک پہنچ رہے ہیں،- صدر ریاستی یونین شأن صحافت مولانا ڈاکٹر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ مدظلہ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کے سی آر کی  سابق ریاستی حکومت کے جی اُو نمبر 239 کو موجودہ تلنگانہ کانگریسی حکومت نے کالعدم کرتے ہوئے نئے احکامات صادر کرتے ہوئے اردو صحافیوں کو نئے جی اُو صادر کرتے ہوئے بڑی حدتک غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے الحمدللہ ہماری جدوجہد کامیاب رہی ہے -انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہماری ٹریڈ یونین ، تلنگانہ میں موجودہ اردو صحافیوں کے صحافتی حالات ، اردو صحافت کو درپیش مسائل ، میڈیا پر بڑھتے دباؤ ، صحافیوں کے تحفظ ، اور آزادیٔ اظہارِ رائے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اردو صحافت سماج میں حق و صداقت کی آواز بن کر اپنا عظیم الشان پیمانہ پر  انفرادی کردار ادا کرتا رہا ہے اور مظلوم طبقات کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتا ہے-اس موقع پر صدر یونین شأن صحافت مولانا ڈاکٹر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ قادری نے جمیع مہمان صحافیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت امن، اخوت اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتی رہی ہیں، اردو صحافت اس پیغام کو حکومت بالخصوص عوام الناس تک پہنچانے کا مؤثر ذریعہ بنے ،صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈز کی مؤثر اجرائ ، ہیلتھ کارڈز ، اراضیات کو مستحق  اردو صحافیوں میں  ریاستی حکومت سے منظوری تک جد و جہد جاری رکھنے کا عزم مصمم کیا- :۔اجلاس میں متفقہ طور پر یہ قرارداد منظور کی گئی کہ TUWJU صحافیوں کے حقوق، تحفظ، اور پیشہ ورانہ وقار کے لئے اپنی گرانقدر جدوجہد مزید تیز کرے گی اور اردو صحافت کے فروغ کے لئے تربیتی پروگرام ، ورکشاپس اور عوامی بیداری مہمات شروع کی جائیں گی ۔ مولانا افتخاری نے یہ بھی کہاکہ اردو صحافیوں کی عمر 55 برس گذرنے کے بعد ماہانہ وظائف پیرانہ سالی کے لئے بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح تلنگانہ سے سرکاری مُراعات سے استفادہ کیا جائے گا ،اردو صحافیوں کی وفات پر اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپیئے  ایکس گریشیاء کے لئے بھی تلنگانہ حکومت سے بھرپور نمائندگی بھی کی جائے گی - ریاست بھر سے یونین کے ذمہ داروں نے شرکت کی - جمیع شرکاء کے حیدرآبادی مٹن بریانی سے ضیافت کی گیء -

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد