حضرت حافظ مفتی امتیاز احمد صاحب قاسمی شہر امبور کے قاضی مقرر
حضرت حافظ مفتی امتیاز احمد صاحب قاسمی شہر امبور کے قاضی مقرر
................................................
شھر آمبور کے اہل سنت والجماعت کا سالانہ اجلاس بزیر صدارت جناب ڈ اکٹر الحاج مکہ رفیق احمد صاحب بمقام مدرسہ جامع العوم بروز پیر 19 جنوری2026 بعدنماز مغرب منعقد ہوا جسمیں جناب ناٹامکار جمیل احمدصاحب جناب نطہرسا شفیق احمد صاحب جناب مدیکار اشفاق احمد صاحب نائب صدر اہل سنت والجماعت فردوس احمد صاحب کے. جناب یو.تمیم احمد صاحب و دیگر عمائیدین شہر و متولیان مساجد و ائمہ کرام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت فرمائی مفتی ولی اللہ صاحب امام و خطیب کانگر تکیہ مسجد نے گزشتہ جلسہ کی روئیداد حاضرین کے گوش گزار کی جلسے میں گزشتہ دنوں اہلیان شہر آمبورکو داغ مفارقت دے کر اپنےمالک حقیقی سے جا ملنے والےالحاج خطیب محمد شہاب الدین صاحب قاضی شہر و صدر اہل سنت والجماعت آمبور کے متعلق جناب مفتی محمد مصباح اللہ صاحب امام و خطیب نور اللہ پیٹ مسجد نے پرسوز تعزیتی تقریر فرمائی اور کہا ہم نے ایک مخلص خادم قوم اور مشفق بزرگ کو کھو دیا ہے جو اعلی اخلاق بلند وقار علمی سنجیدگی اورصلاحیت کابے مثال نمونہ تھے
موصوف مرحوم کی جگہ قاضی شہر کے منصب کے لیےآمبورکی چوک مسجد کے امام و خطیب مفتی امتیاز احمد صاحب کا نام نامی اسم گرامی مفتی محمد صلاح الدین صاحب قاسمی امام و خطیب جامعہ مسجد آمبور نے من جانب اہل سنت والجماعت امبور اعلان فرمایا جس کی تائید اشفاق احمد صاحب نائب صدر اہل سنت والجماعت اور دیگر حاضرین نے فرمائی جناب مفتی محمد صلاح الدین قاسمی صاحب نے فرمایا کہ قضاوت کا عہدہ دنیوی منصب نہیں ہے بلکہ دینی امور میں پیش انے والے مسائل کے حل نیز شرعی امور میں رہبری کے تقاضوں کے پیش نظرقایم کردہ خالص دینی منصب ہے اور قاضی صاحب محکمہ شرعیہ کے سربراہ ہوتے ہیں مفتی صاحب نے فرمایا کہ اسلام میں باقاعدہ اس محکمے کے پہلے قاضی القضات( چیف جسٹس) امام ابویوسف صاحب رحمہ اللہ رہےجنہیں فتوی دینے اور فیصلے فرمانے میں ید طولہ حاصل تھا صلاح الدین صاحب نے امتیاز صاحب کے بحیثیت قاضی شہر مقرر کیے جانے کو خوش ائند عمل قرار دیا اور اپیل فرمائی کہ عوام وخواص ان کا بھر پور تعاون فرمائیں
نئے منتخب شدہ قاضی صاحب نے اپنے تقرر پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس عظیم ذمہ داری کو کما حقہ ادا کرنے میں سب سے تعاون کی درخواست کی اور عہد کیا کہ وہ اہل سنت والجماعت کے ذمہ دار حضرات خصوصا مفتی محمد صلاح الدین صاحب قاسمی کی رہبری میں بحیثیت قاضی اپنا کردار بخیرو خوبی انشاءاللہ العزیز ادا کرنے کی سعی فرمائیں گے اپ نے شہر میں اور سارے ملک میں اتفاق و اتحاد اور امن و امان کے لیے دعائے خیر فرمائی پھر جلسہ نو مننتخب قاضی صاحب کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرنے پر اختتام پذیر ہوا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں