زندگی امد برائے بندگی زندگی بے بندگی شرمندگی مفتی محمد نسیم صاحب
زندگی امد برائے بندگی
زندگی بے بندگی شرمندگی
مفتی محمد نسیم صاحب
,............
ڈاکثر فضل اللہ انتر جامی کی اطلاع کے مطابق
حضرت مفتی محمد صلاح الدین قاسمی صاحب کے آمبورمیں21 سال پیشتر قائم کردہ تنظیم المکاتب کا دسواں اجلاس عام جامع مسجد آمبور میں بروز ہفتہ 31 جنوری 2026 بعد نماز مغرب نہایت تذک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا تنظیم کے سارے اراکین طلباء کے سرپرست عمایدین وعوام کی ایک کثیر تعداد شریک جلسہ رہی
اس تنظیم المکاتب میں کل 28 مکاتب 99اساتذہ کے زیر نگرانی 157 درسگاہوں میں کل 3687 طلپاء قران مجید ناظرہ اور منتخب دعاؤں اور دینیات کی تعلیم سے صبح و شام اراستہ ہو رہے ہیں ان مکاتب میں طلباء وطالبات کے علاوہ تعلیم بالغان کا بھی معقول انتظام ہے آج کے اس جلسہ میں ںسارے 28 مکاتب میں ناظرہ قران مکمل کردہ طلبہ اور 100 فیصد مکاتب میں حاضری درج کرنے والے طلبہ کو انعامات واسناد تقسیم کیے گئے معزز مہمان اور صدر جلسہ مفتی محمدنسیم صاحب دامت برکاتہم استاد حدیث وادب دارالعلوم دیوبند نے اس مہتم بالشان جلسے سے خطاب فرمایا اور اس تنظیم کو انوکھی منفرد اور ملک بھر کے لیے قابل تقلیدنمونہ گردانا آپ نےتمام حاضرین کو ترغیب دی کہ وہ حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم کی اتباع میں اپنے نونہالوں کو مکاتب میں داخلہ فرما کر قران اور دینیات کی تعلیم کے ساتھ اچھے اخلاق و کردار کو سیکھنے کا انتظام فرمایں اور بڑی عرق ریزی سے قائم کردہ اس تنظیم کے زیر نگرانی مکاتب میں دینی علوم کی فراہمی میں سرکردہ ان مکاتب سے مستفیض ہوں جہاں قران و دینیات کے علاوہ مسنون دعائیں اور ضروری دینی احکام نیز عقاید صحیحہ کی معقول تعلیم کا بندوبست ہے اگر کم سن بچے صحیح عقائد ان مدارس میں سیکھ جائیں تو ان شاءاللہ ان عقاید پرھمیشہ ضروربآلضرور قائم رہیں گے ان کے پیر عقیدت وحدانیت سے کہیں اور کبھی بھی متزلزل نہ ہوں گے اور نہ وہ عقیدہ ختم نبوت پر کسی فتنہ اور باطل تنظیم سے متاثرنہ ہوں گے آنجناب نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے فرمایا زندگی امد برائے بندگی زندگی بے بندگی شرمندگی
اپ نے مقصد حیات پر روشنی ڈالی اور زندگی کی بے ثباتی کی طرف توجہ مبزول فرمائی اور سامعین کو تلقین فرمائی کہ وہ مختصر سی اس دنیاوی زندگی کے لیے اسائشوں و ارام کےسامان کے حصول میں منہمک نہ رہیں بقدر ضرورت دنیاوی امور پر توجہ دیں جو باقی رہنے والی زندگی ہے اس کی تیاری پر زیادہ دھیان دیں اوراس اخروی زندگی کی کامیابی اور رضاے الہی کی خاطر اعمال صالح کرتے رہیں
موصوف کی دعاے خیر سے یہ جلسہ بحسن وخوبی اختتام پزیر ہوا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں