ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد شفیع الدین نقشبندی ہاسپیٹ کا انتقال

ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد شفیع الدین نقشبندی ہاسپیٹ کا انتقال*
حیدرآباد- 24 /جنوری ( راست ) کرناٹک ریاست کے ھاسپیٹ مستقر کے شُہرہء آفاق جامعہ نظامیہ کے عظیم وقابل فخر سپوت ممتاز  و نامور عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد شفیع الدین نقشبندی مجددی قادری مولوی کامل الحدیث والفقہ جامعہ نظامیہ ولد حضرت محمد عبدالقادر صاحبؒ  مرید خاص سیدی مرشدی مولایء ابوالبرکات حضرت مولانا الحاج سید خلیل اللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادریؒ جانشین اعظم ابوالحسنات حضرت علامہ الحاج سید عبداللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکنؒ کا حرکت قلب بند ہوجانے سے بہ عمر 53 / سال آج مؤرخہ 24 / جنوری بروز ہفتہ ٹھیک گیارہ بجکر پچاس منٹ بجے دن قیامگاہ میں شدید سینے میں درد کی شکایت پر سرکاری دواخانہ لے جانے پر داعیء اجل کو لبیک کہا -پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار صاحب زادیاں اور برادر خورد حضرت مولانا مفتی محمد معین الدین نقشبندی مولوی کامل جامعہ نظامیہ موجود ہیں - جنکی نماز جنازہ 25/ جنوری بروز اتوار ٹھیک دس بجے دن درگاہ مسجد ہاسپیٹ میں مقرر ہے-جبکہ تدفین قدیم قبرستان میں عمل میں آئے گی -اچانک انتقال پر مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت مولانا الحاج مفتی خلیل احمد قادری امیر جامعہ جامعہ نظامیہ، ادیب العصر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، نجم المحدثین حضرت علامہ حافظ مفتی الحاج ڈاکٹر سید شاہ صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ، عمدۃ الحکمت حضرت علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری بانی مدرسہء عربیہ انوارالعلوم ، مفسر قرآن حضرت مولانا محمد محی الدین قادری مولوی کامل الحدیث و خازن کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ ، مفتیء کرناٹک حضرت مولانا مفتی الحاج سید شاہ صادق انواری اشرفی مولوی کامل جامعہ نظامیہ و لیکچرار نورالنبیؐ کالج ،اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نہایت ہی ملنسار ،مخلصین میں شمار ہوتا تھا ،جامعہ نظامیہ کے مشہور و معروف و ممتاز عالم دین کا اعزاز رکھتے تھے ،اللہ جل مجدہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے ، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین-مزید تفصیلات کے لئے حسب ذیل فون نمبرات
*9538746563*
*8197862025*
پر رابطہ کرسکتے ہیں -

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد