بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔




آمبور (راست)  جناب الحاج بانگی پرویز اکبر صاحب مینیجر وکرسپانڈنٹ کی زیر قیادت تعلیمی میدان میں سرگرم عمل بانگی حیات بادشاہ صاحب اسکول میں 77 واں یوم جمہوریہ بزیر صدارت ڈاکٹر فضل اللہ صاحب سابق ہیڈ ماسٹر بانگی حیات بادشاہ صاحب اسکول شاندار پیمانے پر منایا گیاجناب k. الطاف احمد صاحب ،ہیڈماسٹر نے مہمانوں کاپر جوش استقبال کیا جناب ڈاکٹر وای محمد یوسف صاحب رومی بی. ڈی. ایس نے بحثیت چیف گیسٹ شرکت فرمای اور پرچم کشائی فرمائی اور مینجمنٹ ہیڑ ماسٹر اساتذہ کرام کی کار کردگی کی داد دی جناب ایس ایے وصی اللہ صاحب نے بطور خصوصی مہمان شرکت فرمای اور مدرسہ کی بہترین کارکردگی کی تعر یف کی اور جناب پرویز اکبر صاحب مینیجر وکرسپاننڈنٹ ، جناب کے. الطاف احمد صاحب ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہا مدرسے کے بچوں نے بزبان اردو تمل اور انگریزی بہترین تقاریر فرمائیں اور بہترین پروگرامز حب اوطنی کے پیش کیے جناب فضل اللہ صاحب نے یوم جمہوریہ کی اہمیت کو بچوں کے گوش گزار فرمایا اور بچوں کو اساتذہ سمیت بانگی حید باشاہ صاحب وقف مارکیٹ کو visit کرنےکی ترغیب دی تاکہ انہیں پتہ چلے کہ ہمارے کرسپانڈنٹ کے جد امجد جناب بانگی حیات باشاہ صاحب نے اپنی علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے سو سال پیشتر ہی اس مارکیٹ کو دونوں مدارس کے بچوں کی تعلیم کے لیے وقف کیا تھا ہم ان اسلاف کی خدمات کو یاد رکھیں نیز اپ نے فرمایا کہ جمہوری ملک ہندوستان میں دستور ہند نےھمیں اپنی پسند کا مذہب زبان اور لباس اختیار کرنےکی آزادی دے رکھی ہے بچے ان اختیارات کا استعمال کرتے ہوے اعلی تعلیم حاصل کریں اور اچھے شھری بن کر ملک وقوم کی خدمت کے قابل بنیں جناب پی ایم کریم باشاہ صاحب معلم نے نے ہدیہ تشکر پیش کیا انتظامیہ کی جانب سے تمام بچوں کو انعامات اور شیرنی تقسیم کی گئیں جلسہ بحسن و خوبی قومی ترانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد