خواجہ فریدالدین انعامدار کو توصیفی سند کے حصول پر بیدر میں تہنیت پیش

خواجہ فریدالدین انعامدار کو توصیفی سند کے حصول پر بیدر میں تہنیت پیش
بیدر، 4 جنوری (پریس نوٹ )پچھلے سال کے 3/دسمبر کے عالمی یومِ معذورین کے موقع پر  محب اردو، سماجی جہدکار اور مؤظف محکمہ پولیس خواجہ فریدالدین انعامدار کو توصیفی سند سے نوازے جانے پر اتوار کو بیدر میں شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی ۔ ڈاکٹر منہاج الدین نے شال اورمحمد آمین الدین نواز رکن کرناٹک اردو اکادمی نے ان کی گلپوشی کی۔ جب کہ سراج الحسن شادمان نے مٹھائی کھلاکر توصیفی سند کی مبارکباد پیش کی۔جناب محمد یوسف رحیم بیدری المعروف بہ میر بیدری نے خواجہ فریدالدین انعامدار کی کاوشوں اور ان کے مزاج پر ایک نظم پڑھ کر سنائی جس کے قوافی اچانک ،ٹک ٹک، تک، دھک دھک وغیرہ تھے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت