صحافی ناگشٹی دھرم پورے نہیں رہے

صحافی ناگشٹی دھرم پورے نہیں رہے 
بیدر۔ 6/جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری) کنڑی زبان کے سرگرم سینئر صحافی جناب ناگ شٹی دھرم پورے قلب پر حملہ کے باعث آج شام مبینہ طورپرانتقال کرگئے۔ایک سچے اور ایماندار صحافی کی موت سے جو خلاء بیدر کی صحافت میں پیدا ہواہے وہ شاید ہی بھرسکے۔ ناگشٹی دھرم پورے عمرعزیز کی پانچ بہاروں کو دیکھنے کے باوجود ایک پرجوش نوجوان کی طرح اپنے صحافیانہ فرائض نبھاتے تھے۔ انہیں کبھی تھکا ہوانہیں دیکھاگیا۔ سر کے بال سے لے کر پاؤں کے جوتوں تک وہ ہمیشہ صاف ستھرے ہواکرتے تھے۔ گفتگو کی تیزی انھیں سبھی سے ممتاز بناتی تھی۔ وہ کم وسائل کے باوجود بہت کچھ کرنے کی کوشش کیاکرتے تھے۔پرنٹ میڈیا کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا میں بھی ان کاعمل دخل تھا۔ انھوں نے سال 2012؁ء کو  درگا ٹی وی سے میراانٹرویو نشر کیاتھا۔انھوں نے خود مجھ سے انٹرویوکیاتھا۔ KUWJبیدریونٹ کی اندرونی سیاست میں بھی اُن کاپلڑا ہمیشہ بھاری رہا۔سماج کے مختلف طبقات کی بااثر شخصیات سے ان کے برادرانہ تعلقات تھے۔ سیاست دانوں سے بھی نزدیکی رہی لیکن کبھی ایسی ویسی بات (چاپلوسی وغیرہ) ہم نے نہیں سنی۔ ان کی موت پر بیدر کی صحافتی برادری میں ماتم چھایاہواہے۔میں ان کی روح کی شانتی کے لئے دعاگوہوں۔ ان کے گھروالوں، خاندان والوں سے تعزیت کرتاہوں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت