پرویز اکبر صاحب کی زیر قیادت بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول اور مدرسہ دینیات آمبور میں جشن یوم جمہوریہ
پرویز اکبر صاحب کی زیر قیادت بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول اور مدرسہ دینیات آمبور میں جشن یوم جمہوریہ
...........,..................................
جناب الحاج بانگی پرویز اکبر صاحب مینیجر وکرسپانڈنٹ کی زیر قیادت تعلیمی میدان میں سرگرم عمل بانگی حیات بادشاہ صاحب اسکول اور مدرسہ دینیات میں یوم جمہوریہ بزیر صدارت ڈاکٹر فضل اللہ صاحب سابق ہیڈ ماسٹر بانگی حیات بادشاہ صاحب اسکول شاندار پیمانے پر منایا گیاجناب k. الطاف احمد صاحب ،ہیڈماسٹر نے بانگی اسکول میں مہمانوں کاپر جوش استقبال کیا جناب ڈاکٹر وای محمد یوسف صاحب رومیBDS نے ترنگا لہرایا جناب گندریکار محمد سالک صاحب جناب ایس اے وصی اللہ صاحب ترو نریندرن نےبحثیت چیف گیسٹس شرکت فرمای مدرسہ دینیات میں کے بابو صاحب ہیڈ ماسٹر نے پرچم کشای فرمای معزز مہہمانوں نے دونوں مدارس کی بہترین کارکردگی کی تعر یف کی اور جناب پرویز اکبر صاحب مینیجر وکرسپاننڈنٹ ، جناب کے. الطاف احمد صاحب ہیڈ ماسٹر 'کے. بابو ضاحب ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہا بچوں نے بزبان اردو تمل اور انگریزی بہترین تقاریر فرمائیں اور بہترین پروگرامز حب الوطنی کے پیش کیے جناب ڈاکٹر فضل اللہ صاحب نے یوم جمہوریہ کی اہمیت کو بچوں کے گوش گزار فرمایا اور بچوں کو اساتذہ سمیت بانگی حیات باشاہ صاحب وقف مارکیٹ کو visit کرنےکی ترغیب دی تاکہ انہیں پتہ چلے کہ ہمارے کرسپانڈنٹ کے جد امجد جناب بانگی حیات باشاہ صاحب نے اپنی علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے سو سال پیشتر ہی اس مارکیٹ کو دونوں مدارس کے بچوں کی تعلیم کے لیے وقف کیا تھا ہم ان اسلاف کی خدمات کو یاد رکھیں نیز اپ نے فرمایا کہ جمہوری ملک ہندوستان میں دستور ہند نےھمیں اپنی پسند کا مذہب زبان اور لباس اختیار کرنےکی آزادی دے رکھی ہے بچے ان اختیارات کا استعمال کرتے ہوے اعلی تعلیم حاصل کریں اور اچھے شھری بن کر ملک وقوم کی خدمت کے قابل بنیں نیز آپ نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے نونہالوں کی دنیوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی بھی اللہ اور رسول صلعم کی خوشنودی کی خاطر فکر کریں ایسی دینی ودنیوی مشترکہ تعلیم کی فراھمی کے لیے بانگی اسکول اور دینیات اسکول مشہور ہیں جہاں والدین اپنے بچوں کو داخلہ دلواکر مطمئن رہ سکتے ہیں جناب پی ایم کریم باشاہ صاحب معلم نے بانگی اسکول اور جناب گل محمد صاحب معلم مدرسہ دینیات نے ہدیہ تشکر پیش کیا انتظامیہ کی جانب سے تمام بچوں کو انعامات اور شیرنی تقسیم کی گئیں جلسہ بحسن و خوبی قومی ترانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں