اردو کے ایوارڈیافتہ سینئر صحافی رفیع بھنڈاری کو ڈاکٹر علیم اللہ حسینی اور یوسف رحیم بیدری کی مبارک باد
اردو کے ایوارڈیافتہ سینئر صحافی رفیع بھنڈاری کو ڈاکٹر علیم اللہ حسینی اور یوسف رحیم بیدری کی مبارک باد
بیجاپور/بیدر۔ 24/جنوری (پریس ریلیز) ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صدر شعبہ ء اردو، انجمن ڈگری کالج بیجاپور اور جناب محمدیوسف رحیم بیدری، صدر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بیدر نے ایک مشترکہ پریس نوٹ جاری کرکے ریاست کرناٹک کے اردو زبان کے راجیوتسو ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی جناب رفیع بھنڈاری کی حیات اور ان کی صحافتی خدمات پر تحریر کی گئی کتاب کی رسم ِ اجراء پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اس کتاب کی رسم ِ اجراء کل یعنی 25/جنوری بروزاتوار، مدھون ہوٹل فنکشن ہال، وجے پور میں صبح 10:30بجے عمل میں آئے گی۔ تقریب کی صدارت محکمہ طبی تعلیمات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری محمد محسن IASکریں گے۔ اور معروف سینئر صحافی دنیش امین مٹو کے ہاتھوں افتتاح ہوگا۔اسی کے ساتھ وومنس یونیورسٹی بیجاپور کے شعبہ جرنلزم اور ماس کمیونیکیشن میں ”رفیع بھنڈاری اینڈومنٹ لیکچرس“ کے آغا ز کااعلان بھی ہوگا جوایک انقلابی قدم ہے۔ ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی اور جناب محمدیوسف رحیم بیدری دونوں نے مذکورہ دونوں تقاریب پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کسی اردو صحافی کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس کی حیات میں کتاب بھی شائع ہو اوراس کے نام پر لیکچرس کاآغاز بھی ہو۔ راجیوتسو ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی جناب رفیع بھنڈاری کی کاوشوں کو ہمارا سلام۔ توقع ہے کہ وہ آگے بھی اردو زبان اور اردو صحافت کی مؤثرآواز بنے رہیں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں