امیر خسرو سنگیت اکادمی، تملناڈو اردو تحقیقی مرکز، وانمباڑی، تملناڈو اردو لٹریری ایسوسی ایشن، چینییء گے زیر اہتماممحفلِ شعر و نغمہ و اعزازی تقریب بیاد_ مرحوم حیات مدراسی صاحب
امیر خسرو سنگیت اکادمی، تملناڈو اردو تحقیقی مرکز، وانمباڑی، تملناڈو اردو لٹریری ایسوسی ایشن، چینییء گے زیر اہتمام
محفلِ شعر و نغمہ و اعزازی تقریب بیاد_ مرحوم حیات مدراسی صاحب
عیسوی سال 2026 کا پہلا دن - (1.1.2026 - جمعرات) چینییء میں گلوکار حضرات اور شعرائے کرام کی ملاقات کا دن ثابت ہوا۔
ان پر مسرت لمحوں میں اردو شعر و ادب سے جڑے احباب ایک ایک " اتاکا " چیٹ پیت، چینیی 10، میں جمع ہو رہے تھے۔ شام کے پانچ بجے گلوکار حضرات نے کروکے موسیقی پر محفل سجائی، جن میں حضرات اقبال وانمی، محمد قاسم، فیروز باشاہ، محمد لیاقت، اقبال مدراسی، غوث باشاہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
مغرب کی نماز اور چایے کے وقفے کے بعد اعزازی تقریب اور شعری نشست عمل میں آئی۔
استاد منا شوکت علی صاحب نگران_ محفل رہے۔
ڈاکٹر حیات افتخار صاحب نے صدارت فرمائی اور آپ نے مشاعروں کے اور مرحوم حیات مدراسی صاحب کے تعلق سے معلوماتی باتیں بتائیں ۔۔۔
جناب محمد حنیف کاتب صاحب اور ڈاکٹر اعجاز حسین صاحب مہمانان خصوصی رہے۔
نشست کا آغاز حضرت حسن فیاض صاحب کے حمدیہ اشعار اور صدا الامری صاحب کی نعت سے راقم الحروف شاہد مدراسی نے کیا۔
استاد منا شوکت علی صاحب نے مرحوم حیات مدراسی صاحب کی غزل بہترین انداز میں ساز پر پیش کی۔ پھر ڈاکٹر جیوتی خسرو صاحبہ نے بھی ساز پر علامہ اقبال کا کلام بڑے خوبصورت لہجہ میں پیش کیا۔ دونوں کلام سامعین نے بے حد پسند کئے ۔۔۔
صدر محترم اور مہمانانِ خصوصی کی شال پوشی استاد منا شوکت صاحب کے ہاتھوں ہوئی ۔۔۔
مہمانانِ اعزازی کی شال پوشی ہوئی اور انہیں تحفوں سے بھی نوازا گیا۔
ڈاکٹر طیب خرادی صاحب کو نیو کالج کے شعبہء اردو کے صدر کی حیثیت سے تقرری پر اعزاز بخشا گیا
ڈاکٹر غیاث احمد صاحب کو نیو کالج کے شعبہء اردو سافٹ 2 کے صدر کی حیثیت سے تقرری پر اعزاز بخشا گیا
ڈاکٹر تمیم احمد صاحب چئیرمین،تنظیم فروغ اردو،تمل ناڈو کو ان کی اردو ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز بخشا گیا
برادرم ڈاکٹر طاہر بجلی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی سند کے حصول پر اعزاز بخشا گیا
اعلان کے مطابق بزرگ شاعر سید اسلم صدا الامری صاحب کو ان کے شعری مجموعہ صدائے باز گشت کی اشاعت کے پر موقع سال 2025 کا TULA CASH AWARD 10,000 روپیے نقد اور سپاس نامہ تملناڈو اردو لٹریری اسو سیشن کی جانب سے پیش کیا گیا۔
شعری نشست میں حضرات : محمد حنیف کاتب، ڈاکٹر اعجاز حسین، صدا الآمری، محفوظ رنجش، ماہر مدراسی، سراج شانا، اسانغنی اشفاق احمد، شاہد مدراسی، ڈاکٹر امتیاز باشاہ، ڈاکٹر طیب خرادی ، طاہر بجلی، سجاد رفعت، فرزندان مرحوم حیات مدراسی - فضل الرحمان فیض اور محمد فاروق نے اپنا منتخب کلام پیش کیا۔۔
جناب محمد سجاد رفعت کو تملناڈو اردو لٹریری ایسوسی ایشن کے نائب صدر کی حیثیت سے ارکان کی تایید کے ساتھ منتخب کیا گیا۔
سامعین میں مرد اور خواتین موجود تھے۔ یہ ایک خاص نشست تھی جس میں تقریباً چالیس افراد شریک ہوئے۔
اس طرح یہ پروگرام رات تقریباً دس بجے ڈاکٹر جیوتی حبیبہ خسرو صاحبہ کے ہدیہء تشکر کے ساتھ اختتام کو پہنچا ۔۔۔
رپورٹ :
شاہد مدراسی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں