انتقالِ پُرملال صوبہ کرناٹک کے امیرِ شریعت، حضرت الاستاذ مولانا صغیر احمد رشادی صاحب، طویل علالت کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد اپنے سایۂ عاطفت سے محروم کرتے ہوئے دارِ بقا کی طرف کوچ کر گئے۔


انتقالِ پُرملال

​نہایت رنج و الم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ صوبہ کرناٹک کے امیرِ شریعت، حضرت الاستاذ مولانا صغیر احمد رشادی صاحب، طویل علالت کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد اپنے سایۂ عاطفت سے محروم کرتے ہوئے دارِ بقا کی طرف کوچ کر گئے۔

اللہ تعالیٰ حضرت والا کی کامل مغفرت فرمائیں اور درجات بلند کریں۔

"اِنَّ لِلّٰهِ مَا اَخَذَ وَلَهٗ مَا اَعْطٰی وَ كُلٌّ عِنْدَهٗ بِاَجَلٍ مُّسَمّٰی فَاصْبِرْ وَاحْتَسِبْ"

"اَللّٰہُمَّ أَکْرِمْ نُزُلَہٗ وَوَسِّعْ مُدْخَلَہٗ وَأَسْکِنْہُ جَنَّاتِ النَّعِیْم" (اے اللہ! ان کی بہترین میزبانی فرما، ان کی قبر کو کشادہ کر اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما)۔

اللہ تعالیٰ اس سانحۂ فاجعہ پر تمام لواحقین، شاگردان، محبین، متوسلین اور بالخصوص اہلِ خانہ و فرزندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور امت کو حضرت کا نعم البدل نصیب فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔

​احقر: محمد ذاکر اللہ قاسمی عفی عنہ

خادم جامعہ الرشید، میسور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد