انتقال پرملال: معروف عالم دین اور‌مفسر‌ قرآن حضرت مولانا محمد توصیف صاحب مفتاحی میرٹھی کا انتقال کر گۓ

۔‌ نہایت افسوس و غم‌ کے ساتھ خبر دی‌ جاتی ہے کہ معروف عالم دین اور‌مفسر‌ قرآن حضرت مولانا محمد توصیف صاحب مفتاحی میرٹھی گذشتہ جمعرات جمعہ کی درمیانی رات انکے مکان جو میرٹھ کے قریب قریہ میں ہے وہاں انتقال کر گئے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بروز جمعہ نماز‌جنازہ نماز ادا کی گئی مرحوم کی وصیت کے مطابق انکی والدہ کے قبر کے پاس سپرد خاک کردۓ گۓ۔‌۔                   مولانا مرحوم ھمارے ادارہ کی دعوت پر کئی سال ماہ رمضان المبارک میں پرنامبٹ تشریف لاکر تفسیر قرآن پاک اور وعظ و نصیحت کی مجالس منعقد کرتے رھے۔‌گزشتہ فروری 2024کوشہر کے محبین اور متعلقین کی دعوت پر غیر رمضان شہر تشریف لاکر قیام کی اور اپنے مواعظ سے مستفید ہونے کا موقع عطا فرمایا۔ حضرت مولانا محمد توصیف صاحب رحمۃ اللہ علیہ ہر وقت اپنے استاذ علامہ رفیع الدین رحمۃ اللہ علیہ کا ذکر کرتے رہتے۔‌مولانا کی خوش مزاجی اورخوش کلامی سے نۓ پرانے قریب سے قریب تر ہوتےجاتے۔‌ان‌کی تفسیری مجالس میں مرد حضرات سےکئی گنا زیادہ مستورات شرکت‌‌کرتیں‌ اور مستفیض ہوتیں۔‌ ہر ہر مجلس‌ میں آسان اندازمیں  ضروری دینی مسائل کو پیش کرنا‌ مولانا کی امتیازی شان تھی۔ مولانا بہت سی خوبیوں‌اور بلند اوصاف کے مالک تھے۔ خداوند قدوس کی بارگاہ  میں دست بہ دعا ہیں کہ باری تعالی مولانا مرحوم‌ کی دینی و ملی خدمات کو قبول‌فرماتے‌ہوۓ جنت‌الفردوس‌میں داخلہ فرمائے آمین ۔اور‌انکے اہل خانہ و متعلقین‌ کو صبر جمیل‌عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین۔‌


کڑے سفر کا تھکا مسافر تھکا ہے ایسا کہ سوگیاہے
خود اپنی آنکھیں تو بند کرلیں ہرآنکھ لیکن بھگو گیاہے

 شریک سوگوار اراکین‌ ادارہ سبیل المومنین‌ و متعلقین‌و محبین مرحوم مولانا محمد توصیف صاحب مفتاحی میرٹھی رحمت اللہ علیہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد