شُہرہء آفاق جامعہ نظامیہ کے سالانہ امتحانات مدرسہء انوار الحسنات للبنات و للبنین محبوب نگر میں کامیابی سے منعقد

شُہرہء آفاق جامعہ نظامیہ کے سالانہ امتحانات مدرسہء انوار الحسنات للبنات و للبنین محبوب نگر میں کامیابی سے منعقد

محبوب نگر-6 / فبروری شُہرۂ آفاق دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات برائے درجات مولویہ تا کاملہ ، حفظ قرآن ، قراءتِ سیدنا امام عاصم کوفیؒ ، اہلِ خدماتِ شرعیہ اور دیگر شعبہ جات کے امتحانات کا کامیاب انعقاد مدرسۂ انوارالحسنات للبنات و للبنین ملحقہ جامعہ نظامیہ ، محلہ مدینہ مسجد محبوب نگر میں عمل میں آیا۔ کنٹرولر آف امتحانات جامعہ نظامیہ حضرت مولانا مفتی الحاج محمد انوار احمد قادری نے معتمد و جید علماء کرام کی نگرانی میں منعقد کروائے جن میں حضرت مولانا قاضی محمد وحید الدین نقشبندی (سابق استاذ جامعہ نظامیہ) ، حضرت مولانا شیخ محمد نصرت حسین زبیر نقشبندی (مولوی کامل جامعہ نظامیہ)اور حضرت مولانا حافظ مفتی الحاج اسماعیل الہاشمی نقشبندی (صدر مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ) سمیت دیگر معزز اساتذہ و نگران حضرات شامل تھے۔اس موقع پر صدر مدرس مدرسۂ انوارالحسنات حضرت مولانا حافظ الحاج محمد الیاس نقشبندی، امام و خطیب مکہ مسجد محبوب نگر بھی موجود رہے اور امتحانی انتظامات کی نگرانی فرماتے رہے۔ تمام انویجیلیٹرز اور اساتذہ کرام نے مدرسہ کے بانی، حضور نجم المحدثین حضرت علامہ حافظ مفتی الحاج ڈاکٹر سید شاہ صغیر احمد نقشبندی  شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ کی دینی، علمی اور تعلیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سرپرستی اور رہنمائی ہی اس ادارے کی ترقی و استحکام کا اصل سرمایہ ہے - امتحانات کے منظم انعقاد پر اساتذہ ، طالبات اور ذمہ دارانِ مدرسہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور اسے دینی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد